شکیب
محفلین
’’...اور کتاب مرگئی!‘‘
پبلشر نے مصنف سے کتاب لکھوائی، معاوضہ دیا۔
کاغذ والے سے کاغذ خریدا، معاوضہ دیا۔
کمپوزر سے کمپوز کروائی، معاوضہ دیا۔
پروف ریڈر سے پروف ریڈنگ کروائی، معاوضہ دیا۔
ڈیزائنر سے ڈیزائننگ کروائی، معاوضہ دیا۔
پرنٹر سے پرنٹ کروائی، معاوضہ دیا۔
بائنڈر سے بائنڈنگ کروائی، معاوضہ دیا۔
ڈسٹری بیوٹر سے تقسیم کروائی، تگڑا کمیشن دیا۔
خریدار نے خریدی، اچھی لگی۔
اسکین کی، پی ڈی ایف بنائی اور...
...سوشل میڈیا پر ہزاروں لوگوں کو مفت میں بانٹ دی۔
پڑھنے والے نے مزے سے ڈاؤن لوڈ کرلی۔
ہزار روپے کا پیزا اور پانچ سو روپے کا برگر کھاتے ہوئے مفت میں پڑھ لی۔
مصنف اور پبلشر نے احتجاج کیا تو ان پر ’’علم دشمن‘‘ کا لیبل لگایا۔
خوب صلواتیں سنائیں، برا بھلا کہا، طعنے دیئے اور طنز کیا۔
پبلشر کو نقصان ہوا، اس نے مصنف کو معاوضہ دینا بند کردیا۔
مصنف کو معاوضہ ملنا بند ہوا تو اس نے بھی لکھنا چھوڑ دیا...
...اور کتاب مرگئی!
(مصنف: علیم احمد، بشکریہ محمد سعد، بحوالہ فیس بک)

آخری تدوین: