مبارکباد اور ہم ڈاکٹر ہو گئے

اشفاق احمد

محفلین
"مورخہ 05۔نومبر 2015 کو پنجاب یونیورسٹی کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق
منکہ مسمی اشفاق احمد کو پی ایچ ڈی میں پاس قرار دے کر ڈگری جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
احباب کی دعاؤں کے سبب اللہ تعالیٰ نے کرم کیا اور مجھ جیسا ناقص بندہ بھی اس قابل ٹھہرا
اللہ عز و جل سے دعا ہے کہ دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!"
 
"مورخہ 05۔نومبر 2015 کو پنجاب یونیورسٹی کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق
منکہ مسمی اشفاق احمد کو پی ایچ ڈی میں پاس قرار دے کر ڈگری جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
احباب کی دعاؤں کے سبب اللہ تعالیٰ نے کرم کیا اور مجھ جیسا ناقص بندہ بھی اس قابل ٹھہرا
اللہ عز و جل سے دعا ہے کہ دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!"
بہت بہت مبارک ہو
مقالہ کیا رہا ؟
 

آوازِ دوست

محفلین
ڈاکٹر اشفاق احمد صاحب آپ کو یہ شاندار کامیابی مبارک ہو۔ آپ نے کِس شعبے میں اپنی مہارت کا لوہا منوایا ہے؟
 

bilal260

محفلین
بہت بہت مبارک ہو جناب کا کلینک کہاں ہے۔
اس لئے کہ سر درد ہو رہا ہے وجہ یہ ہے کہ اس تھریڈ میں دیئے گئے سوالات کے آپ نے ابھی تک جوابات نہیں دیئے اگر جوابات مل گئے تو سمجھو سردرد ختم۔
اب یہ آپ پر ہے ڈاکٹر صاحب کہ سردردی کب ختم کرے گے۔
انتظار رہے گا۔۔۔
 
آپ کے ڈاکٹر ہونے سے ایک حقیقی واقعہ یاد آ گیا۔
ایک پی ایچ ڈی ڈاکٹر صاحب کو ٹریفک پولیس وارڈن نے روک لیا۔
نام بتاتے ہوئے انہوں نے ڈاکٹر کا سابقہ لگایا تو پولیس والا مؤدب ہو گیا۔ اور پوچھا کہ کون سے ہسپتال میں ہوتے ہیں؟
انہوں نے وضاحت کی کہ میں وہ والا ڈاکٹر نہیں ہوں۔ یونیورسٹی میں پڑھاتا ہوں۔
تو پولیس والے کا رویہ دوبارہ "معمول" پر آ گیا۔ اور چالان کی کاپی کھول لی۔
 

x boy

محفلین
بہت مبارک ہو مسٹر جہاد

images
 
"اللہ عز و جل سے دعا ہے کہ دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!"
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ:’’ ہمیں دینِ حق کے لئے جدوجہد کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اسی کوشش کو دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ بنائے۔‘‘
 

رحمن ملک

محفلین
کیا خوب زمانہ ھے ۔جو بندہ با بانگ دہل یہ اعتراف کر رہا ہے کہ میں ناقص ھوں میں ناقص ھوں ،ادھر ہمارے ملک میں اسے بھی ڈاکٹری کا پروانہ مل جاتا ھے ،یا اللہ ہمارے حال پر رحم کرنا ۔(صاحب برا نہیں ماننا یہ سب صرف مزاح تھا) ۔بہرحال آپ کو دل کی اتھا گہرایئوں سے اس بے مثال کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
 

اشفاق احمد

محفلین
میرا موضوع قرآن مجید کی انگریزی تفاسیر کا تقابلی مطالعہ اور تنقیدی جائزہ ہے اور یہ مقالہ انگریزی زبان میں لکھا گیا ہے
 

رحمن ملک

محفلین
اسلام و علیکم ؛ اشفاق احمد صاحب آپ نے جو موضوع چنا ہے ۔ماشاءاللہ بہت اعلی' و ارفع ہے ۔ہماری اللہ پاک سے دعا ھے کہ اللہ پاک آپ کی اس محنت کو شرف قبولیت بخشے اور اس کام کو آپ کی آخرت میں نجات کا ذریعہ بنا دے ۔ آمین۔
 
Top