مبارکباد اور یوں، فیصل بھیا کے تین ہزار مراسلے مکمل ہوئے!

فرقان احمد

محفلین
سہ ہزاری منصب تک پہنچتے پہنچتے فیصل عظیم فیصل بھیا کو بارہ برس سے زائد کا عرصہ لگ گیا؛ اسے سبک رفتاری تو خیر ہرگز نہیں کہا جا سکتا تاہم اتنا ضرور ہے کہ فیصل بھیا کے مراسلات کا معیار عام طور پر اعلیٰ ہے اور اسی لیے ہمیں یہ 'سودا' بخوشی قبول ہے۔ موصوف کبھی کبھار منظرنامے سے بالکل غائب ہو جاتے ہیں تاہم جب بھی آتے ہیں تو اپنی موجودگی کا احساس دِلا کر ہی جاتے ہیں۔ خوش رہیں، برادر! :)
 
Top