بہت عمدہ بہت خوب جناب۔
اس اخرب، اخرم ، ہزج، حزذ، خفیف، مخبون ،محذوف، مخنق سے تو اپنے
کہنا کچھ یوں بنتا ہے، مذکورہ لڑی پڑھنے کے بعد، راتیں اخرب ہوچکی تھیں اور دن اخرم۔ شامیں ہزج تھیں تو دوپہر حزذ۔ دل خفیف ہوا چاہتا تھا اور ذہن مخبون۔ نہ گھر میں محذوف تھا نہ باہر مخنق۔۔۔ اپنے حالات گویا رباعی ہوا چاہتے ہیں۔ بارش ہے کہ ہو ہی نہیں رہی۔ مارے خشکی کے رباعی کا عارضہ طوالت پکڑ رہا ہے۔ ڈاکٹروں نے بھی کہہ دیا ہے۔
راحیل فاروق عجب گناہگار آدمی ہے۔ دنیا میں کیسی کیسی سزائیں کاٹ رہا ہے۔
یہ مرض لا علا ج ہے۔۔۔۔۔
 
ہاہاہا
بہت خوب تابش بھائی۔
آپ کے بیان کردہ فوائد سے ہم بھی مکمل متفق ہیں۔
شکریہ جناب. مجھے معلوم تھا کہ میرے جیسے بہت سے معصوم ابھی تک بولائے پھر رہے ہوں گے. اور شاعری پڑھنے پر محبوب کی زلفوں کے بجائے مخنق اخرب وغیرہ ذہن میں آ رہے ہوں گے.
 
آج آپ کی یہ والی لڑی بھی بس ڈرتے ڈرتے ہی کھولی ہے پتا نہیں کون سے فوائد حاصل کر لیے ہیں آپ نے چلو دیکھ ہی لیتی ہوں تحریر پڑھنے کہ بعد سوچا اپنے دل کا غبار بھی نکال ہی دوں
جی مقصد یہی تھا کہ غبار نکالنے کا موقع دیا جائے. :p
 
بہت عمدہ بہت خوب جناب۔

کہنا کچھ یوں بنتا ہے، مذکورہ لڑی پڑھنے کے بعد، راتیں اخرب ہوچکی تھیں اور دن اخرم۔ شامیں ہزج تھیں تو دوپہر حزذ۔ دل خفیف ہوا چاہتا تھا اور ذہن مخبون۔ نہ گھر میں محذوف تھا نہ باہر مخنق۔۔۔ اپنے حالات گویا رباعی ہوا چاہتے ہیں۔ بارش ہے کہ ہو ہی نہیں رہی۔ مارے خشکی کے رباعی کا عارضہ طوالت پکڑ رہا ہے۔ ڈاکٹروں نے بھی کہہ دیا ہے۔

یہ مرض لا علا ج ہے۔۔۔۔۔
شکریہ جناب.
بس جناب ہمارے تو روز و شب زیر و زبر ہو گئے تھے ان اصطلاحات کو پڑھ کر.
داد دینی پڑتی ہے شعراء حضرات کو کہ ان اصطلاحات کے ساتھ محبوب کی زلف بھی یاد رہ جاتی ہے.
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

ہم تو تین سال قبل اس طرح کے خیالات کا اظہار مجلس میں بھی کر چکے ہیں۔۔۔۔ بطور خاص سرخیہ عبارت سے عبرت حاصل کیجیے۔

س کے بعد امجد میانداد نے بحر کو اک بیکار اور فضول چیز قرار دیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کرنا شروع کیا۔ جسے ددنوں شاعر حضرات خرم بھائی اور راجا بھائی نے اک بہت میٹھی مسکان کے ساتھ رد کر دیا۔ اور کہا
اک بار جو عادت پڑ جائے بحر کی۔۔۔ ۔
پھر تالاب کنارے وہ مزا نہیں رہتا۔۔۔
ہم سب نے اس خوبصورت فی البدیہہ رائے پر خوب داد دی۔ راجا بھائی اور خرم بھائی نے کہا کہ اک بار جو عادت پڑ جائے اور بحر خدانخواستہ سمجھ آجائے۔ کہ الفا ظ کیسے جوڑنے ہیں۔ تو بس پھر اس کے بعد سے جو آپ کی زندگی کے دو یا تین سال باقی بچتے ہیں۔ اس میں آپ کو محنت نہیں کرنی پڑتی۔ اشعار ڈھلے ڈھلائے اترتے ہیں۔ راجا بھائی نے مزید گفتگو فرماتے ہوئے عربی و عجمی و ہندی بحروں پر اس قدر گراں معلومات دیں کہ وہ ہم سب غیر شاعر حضرات پر خاطر خواہ گراں گزریں۔ خرم بھائی نے بیچ میں الفاظ کو گرانے اور اٹھانے پر روشنی ڈالی۔ کئی ایک الفاظ جو سماعتوں سے گرے تو پھر ذہن تک رسائی حاصل نہ کرسکے۔
 
لاحول ولا قوۃ الا باللہ۔۔۔۔۔ خوفِ خدا کریں۔ ہمارے مرشد بھی دائیں بائیں پائے جاتے ہیں۔ ان سے اجازت ملنے سے قبل ہم اپنا کاروبار نہیں چمکا سکتے۔۔۔۔
ہماری قسمت کہاں کہ بڑے مرشدوں کا قرب نصیب ہو۔ ہم مریدوں کی مریدی پر ہی خوش ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
میں تو مراسلات کی فہرست میں عنوان کے پہلے دو تین الفاظ پڑھ کر آگے بڑھ گیا تھا۔ ابھی آج دیکھا تو ارسال کنندہ کے نام پر نظر پڑی، اور واوین میں ’فائدے‘ پر غور کیا۔ تب دیکھا یہ دھاگی، ورنہ اصل دھاگے کو تو ایک بار جھیل چکا تھا، اب مزید ہمت نہیں تھی۔
 
جب استادِ محترم کی ہمت نہ رہی تو سوچیے کہ ہم جیسے طفلانِ مکتب کس کھاتے میں.
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
:D:D:D
کیا زبردست لکھا ہے تابش بھائی !! ماشاء اللہ قوۃ الاباللہ ۔ آپ کی تحریر کا اعجاز ہے کہ اسے پڑھ کر راحیل فاروق کو ہنسی بھی رباعی کے وزن میں آرہی ہے ۔
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا ہوہوہوہوہوہوہوہوہوہوہوہوہوہوہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی
پورے چالیس اسباب کی ہنسی ہے ۔ :):):)
 
بہت شکریہ ظہیر بھائی.
ہاہا
اب یہ اوزان آپ ہی نکال سکتے تھے. :)
 
Top