اوزان کی بحث۔۔۔۔۔۔

ایم اے راجا

محفلین
استاد محترم الف عین صاحب اور محترم محمد وارث صاحب میرے کچھ احباب میں ایک شعر پر بحث چھڑی ہوئی ہے ، شعر یوں ہے کہ
بچ کے رہنا ہو گا تجھے عاطر
عشق کی راہ میں نقالوں سے
کچھ احباب کا خیال ہیکہ یہاں ہو گا اور نقالوں کا وزن درست نہیں ہو گا فعلن اور نقالوں کا وزن مفعولن ہے جبکہ کچھ کا اصرار ہیکہ دونوں اوزان یعنی ہو گا بروزن مفا اور نقالوں بر وزن فعولن بھی استعمال ہو سکتے ہیں بطور ضرورت شعری
تفصیلی رائے درکار ہے، شکریہ
 

سید عاطف علی

لائبریرین
دوسرا مصرع تو درست لگ رہا ہے۔نقالوں کا مفعولن ہی ہوگا۔ البتہ پہلا مصرع میں ترتیب شاید درست نہیں۔
بچ کے رہنا تجھےہو گا عاطر
 
بچ کے رہنا ہو گا تجھے عاطر
عشق کی راہ میں نقالوں سے
'ہو گا' میں واؤ کا اسقاط طبعِ سلیم پر انتہائی گراں گزرتا ہے۔ ایک لطیفہ اس ضمن میں سن لیجیے۔
ایک پٹھان کا گزر کسی محفل پر ہوا جہاں وضو کے بغیر نماز کے ہونے نہ ہونے پر بحث چھڑی ہوئی تھی۔ کچھ کا خیال تھا کہ وضو کے بغیر نماز نہیں ہوتی جبکہ بعض کہتے تھے کہ ہو جاتی ہے۔ پٹھان نے یہ کہہ کر قضیہ فیصل کر دیا کہ "ہو جاتی ہے، خوچہ۔ ام نے خود پڑھ کے دیکھی ہے!"
اب کرنے کو تو واؤ ساقط کر کے 'ہو گا' کو 'ہُگا' باندھا جا سکتا ہے مگر بات وہی خان بھائی والی ہے۔
جہاں تک 'نقالوں' کے وزن کا تعلق ہے تو نقال عربی میں قافِ قرشت کی تشدید کے ساتھ ہے۔ کرار، صدام وغیرہ کی طرح نقال کی تشدید تکرار اور شدت کے معنیٰ دیتی ہے۔ اردو میں بھی پڑھے لکھے لوگ اسے متحرک نہیں بلکہ مشدد ہی ادا کرتے ہیں۔ لہٰذا 'نقالوں' کا وزن مفعولن ہی ہونا چاہیے۔ باقی جو ہمارے جدت پرست چاہیں!
دوسرا مصرع تو درست لگ رہا ہے۔نقالوں کا مفعولن ہی ہوگا۔ البتہ پہلا مصرع میں ترتیب شاید درست نہیں۔
بچ کے رہنا تجھےہو گا عاطر
قبلہ، ان کا سوال شاید بحرِ خفیف کی اس مزاحف شکل کی بابت ہے جس کا وزن فاعلاتن مفاعلن فعلن ہے۔ آپ نے غالباً اس کی تقطیع رمل مسدس کی اس محذوف فرع میں فرمائی ہے جس کا وزن فاعلاتن فعلاتن فعلن ہے۔ اس صورت میں آپ کا خیال بالکل درست ہے۔
اور ہاں، راجا صاحب۔ سوال آپ نے الف عین اور وارث صاحبان سے فرمایا تھا۔ دخل در معقولات کی معذرت، مگر
دخل دینے میں بھی قدرت نے مزا رکھا ہے!​
 

محمد وارث

لائبریرین
راحیل صاحب بکمال و تمام وضاحت کر دی ہے راجا صاحب۔ ہوگا کی تو بعض دفعہ لوگ نہ صرف واؤگراتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ہی الف بھی گرا دیتے ہیں۔ نقال درست تشدید کے ساتھ ہی ہے۔
 
Top