اونچا ترین سفر

زیادہ سے زیادہ سطح سمندر سے کتنا اوپر گئے ہیں؟

  • 500 میٹر سے کم

    Votes: 1 3.4%
  • 500 سے 1000 میٹر

    Votes: 0 0.0%
  • 1000 سے 1500

    Votes: 1 3.4%
  • 1500 سے 2000

    Votes: 4 13.8%
  • 2000 سے 2500

    Votes: 2 6.9%
  • 2500 سے 3000

    Votes: 4 13.8%
  • 3000 سے 3500

    Votes: 5 17.2%
  • 3500 سے 4000

    Votes: 0 0.0%
  • 4000 سے 4500

    Votes: 1 3.4%
  • 4500 سے 5000

    Votes: 7 24.1%
  • 5000 سے 5500

    Votes: 3 10.3%
  • 5500 سے 6000

    Votes: 0 0.0%
  • 6000 سے زیادہ

    Votes: 1 3.4%

  • Total voters
    29

زیک

مسافر
پہلے ایک لڑی میں شمال جنوب مشرق اور مغرب بارے سوال کیا تھا۔ اب سوال یہ ہے کہ آپ کتنی اونچائی تک سفر کر چکے ہیں۔

جہاز، ہیلی کاپٹر وغیرہ کی اونچائی نہیں چلے گی۔ ہاں اگر ہیلی کاپٹر آپ کو کسی اونچائی پر لے جائے اور وہاں آپ اتریں تو وہ مانا جائے گا۔

اونچائی سطح سمندر سے ناپی جائے گی۔
 

نایاب

لائبریرین
یہ تو گوگل کر کے ہی پتہ چلے گا کہ
ہنزہ گلگت اور دیگر وہ علاقے جو چین و افغانستان کی سرحد سے منسلک ہیں سطع سمندر سے کتنی اونچائی پر واقع ہیں ۔
بہت دعائیں
 

arifkarim

معطل
ناروے کے اونچے ترین پہاڑ galdhøpiggen کا بہت قریب سے نظارہ کرنے کی توفیق ملی۔ اسوقت ہم 1،5 کلومیٹر اونچائی تک گئے تھے:
10.01d.jpg
 

bilal260

محفلین
جی میں سعودی عرب میں تھا جدہ سے میں اپنے بھائی کوملنے گیا تھا ابھا کے مقام پر جو کہ خمیش مشیط کے ساتھ ہے۔
یہاں کی اونچائی تقریبا جہاں تک یاد پڑتا ہے 1100 فٹ ہے۔
 

زیک

مسافر
اس سے اونچا سفر شاید ہی کسی محفلین نے کیا ہو۔ مگر ممکن ہے کوئی ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ تک گیا ہو۔
آج ایک دوست سے بات ہو رہی تھی جو ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ گئی ہوئی ہے۔ بیس کیمپ 5364 میٹر کی بلندی پر ہے۔ ٹریکنگ کے دوران وو کالا پتھر بھی گئی جو 5644 میٹر کی بلندی پر ہے۔
 

ماسٹر

محفلین
ہمارے شہر کے جنوب میں ایک پہاڑی سلسلہ Harburger Berge ہے جس کی شہر کی حدود میں سب سے اونچی چوٹی سطح سمندر سے صرف 116 میٹر بلند ہے۔ وہ ایک دفعہ سر کرنے کا موقع ملا تھا۔
ویسے سویٹزرلینڈ کے پہاڑی علاقوں کی کافی سیر کی ہوی ہے۔
 

تہذیب

محفلین
گلمرگ گولف کلب اور گلمرگ سکی انگ ریزورٹ ڈسٹرک بارہ مولہ جموں اینڈ کشمیر 2650 میٹر بلندی ۔
 

عباس اعوان

محفلین
جھیل سیف الملوک 3,224 metres سے کچھ اوپر ہی۔ آگے آنسو جھیل جانے والے رستے پر بھی گئے تھے، لیکن جھیل کو گئے نہیں۔
 

سید عمران

محفلین
ہمارے شہر کے جنوب میں ایک پہاڑی سلسلہ Harburger Berge ہے جس کی شہر کی حدود میں سب سے اونچی چوٹی سطح سمندر سے صرف 116 میٹر بلند ہے۔ وہ ایک دفعہ سر کرنے کا موقع ملا تھا۔
ویسے سویٹزرلینڈ کے پہاڑی علاقوں کی کافی سیر کی ہوی ہے۔
اور آپ کا شہر کون سا ہے؟
 
Top