اونچا ترین سفر

زیادہ سے زیادہ سطح سمندر سے کتنا اوپر گئے ہیں؟

  • 500 میٹر سے کم

    Votes: 1 3.4%
  • 500 سے 1000 میٹر

    Votes: 0 0.0%
  • 1000 سے 1500

    Votes: 1 3.4%
  • 1500 سے 2000

    Votes: 4 13.8%
  • 2000 سے 2500

    Votes: 2 6.9%
  • 2500 سے 3000

    Votes: 4 13.8%
  • 3000 سے 3500

    Votes: 5 17.2%
  • 3500 سے 4000

    Votes: 0 0.0%
  • 4000 سے 4500

    Votes: 1 3.4%
  • 4500 سے 5000

    Votes: 7 24.1%
  • 5000 سے 5500

    Votes: 3 10.3%
  • 5500 سے 6000

    Votes: 0 0.0%
  • 6000 سے زیادہ

    Votes: 1 3.4%

  • Total voters
    29

یاز

محفلین
الحمدللہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں کئی بلند مقامات تک جانے کا موقع ملا۔ سب سے بلند ترین تو درہ خنجراب پہ ہی جانا ہوا جس کی بلندی 4700 میٹر ہے۔اس کے علاوہ مندرجہ ذیل جگہوں تک جانا بھی نصیب ہوا۔
دیوسائی ۔ 4200 میٹر
درہ بابوسر - 4173 میٹر
نانگاپربت بیس کیمپ (فیئری میڈوز سائیڈ) - تقریباََ 3700 میٹر
نانگاپربت بیس کیمپ (روپل سائیڈ) - تقریباََ 3650 میٹر
درۂ شندور 3700 میٹر
 
آصف اثر

معطل
مالم جبہ 2804 میٹر، سوات۔2005میں۔
1024px-Malam_Jabba_Ski_Resort.jpg
 
یاز

محفلین
پائکس پیک، کولوراڈو، امریکہ 4302 میٹر

زبردست زیک بھائی۔ ماشاءاللہ سے خوش قسمت ہیں آپ کہ سیروسیاحت کا شوق بھی رکھتے ہیں اور مواقع پہ میسر آ جاتے ہیں۔
پائیکس پیک کے بارے میں میں کہیں پڑھ رہا تھا کہ اس کی ٹاپ تک جیپ جاتی ہے اور ٹاپ کے قریب بے شمار چھوٹی چھوٹی جھیلیں ہیں جو کہ دلکش نظارہ پیش کرتی ہیں۔
 
یاز

محفلین
اس سے اونچا سفر شاید ہی کسی محفلین نے کیا ہو۔ مگر ممکن ہے کوئی ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ تک گیا ہو۔

جی بالکل۔ خنجراب پاس دنیا کی بلند ترین پکی سڑک والی کراسنگ ہے۔ خنجراب کی زیادہ سے زیادہ اونچائی 4733 تک بتائی جاتی ہے۔ مجھے خوش قسمتی سے دو بار وہاں جانے کا موقع ملا۔ خنجراب کی بلندی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ الاسکا کے علاوہ پورے مین لینڈ امریکہ میں بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ وہٹنی کی بلندی صرف 4400 میٹر کے قریب ہے اور جارجیا کے کوہِ البرز کو چھوڑ کر باقی یورپ میں صرف ایک پہاڑ یعنی ماؤنٹ بلینک اس سے کچھ ہی بلند (4807میٹر) ہے۔
خنجراب پاس سے بلند جگہ کا آپ نے درست اندازہ لگایا کہ ماسوائے کسی چوٹی کو سر کرنے کے صرف کنکورڈیا یعنی کے ٹو بیس کیمپ وغیرہ ہی مشہور آپشن ہیں۔
 
زیک

مسافر

پکی سڑک کا تو نہیں علم لیکن جنوبی امریکہ میں Andes میں بھی کافی اونچائی پر شہر اور سڑکیں ہیں۔
 
زیک

مسافر
زبردست زیک بھائی۔ ماشاءاللہ سے خوش قسمت ہیں آپ کہ سیروسیاحت کا شوق بھی رکھتے ہیں اور مواقع پہ میسر آ جاتے ہیں۔
پائیکس پیک کے بارے میں میں کہیں پڑھ رہا تھا کہ اس کی ٹاپ تک جیپ جاتی ہے اور ٹاپ کے قریب بے شمار چھوٹی چھوٹی جھیلیں ہیں جو کہ دلکش نظارہ پیش کرتی ہیں۔
پائکس پیک کے ٹاپ تک آپ کار بھی لے جا سکتے ہیں اور میں خود ڈرائیو کر کے ہی گیا تھا۔ سڑک شروع میں پکی ہے مگر ٹری لائن سے اوپر جا کر کچی ہو جاتی ہے۔ واپسی پر دھند اور بادل بہت تھے تو ڈرائیونگ میں کافی مشکل ہوئی۔

جھیلیں تو راستے میں ہیں ٹاپ پر نہیں۔
 
یاز

محفلین
پکی سڑک کا تو نہیں علم لیکن جنوبی امریکہ میں Andes میں بھی کافی اونچائی پر شہر اور سڑکیں ہیں۔

درست فرمایا زیک بھائی۔ خنجراب سے زیادہ بلندی پہ پکی سڑکیں موجود ہیں جن میں زیادہ تر اینڈیز کے سلسلے میں ہیں۔ چند ایک لداخ میں بھی ہیں شاید۔ خنجراب والی کی خصوصیت صرف بلند ترین بارڈر کراسنگ والی میٹلڈ سڑک ہے۔
 
زیک

مسافر
جو کٹنجر محفلین میں سے ہوتا تو جیت جاتا ۔
سکائی ڈائیو کو تو شامل نہیں کرنا۔

ویسے میری سکائی ڈائیو زمین سے 13500 فٹ بلندی سے تھی۔ اس میں علاقے کی سطح سمندر سے بلندی جمع کر لیں تو 14284 فٹ بنتے ہیں جو کہ میرے سب سے اونچے پہاڑ سے زیادہ ہے۔
 
اے خان

محفلین
مہو ڈنڈ جھیل کالام سوات تک کا سفر کیا ہے، بحرین تک سڑک بلکل صاف وشفاف ہے۔اس کے بعدکچی سڑک شروع ہو جاتی ہے۔کالام سے مہو ڈند جھیل جانے کیلئے کرائے پر جیپ لینی پڑے گی۔ سطح سمندر سے 2800 میٹر بلند ہے۔
 
زیک

مسافر
ارادہ تو ہے کہ اپنے اونچے ترین مقام کو 4302 میٹر سے بڑھایا جائے کہ اس ریکارڈ کو 15 سال سے اوپر ہو گئے
 
ابن توقیر

محفلین
درہ خنجراب جو نقشہ 16002 فٹ بتا رہا ہے۔
بابو سر ٹاپ 13679 فٹ
اور فیری میڈوز 11200 فٹ۔
بمطابق نقشہ برائے شمالی علاقہ جات۔
 
لاریب مرزا

محفلین
جی بالکل۔ خنجراب پاس دنیا کی بلند ترین پکی سڑک والی کراسنگ ہے۔ خنجراب کی زیادہ سے زیادہ اونچائی 4733 تک بتائی جاتی ہے۔ مجھے خوش قسمتی سے دو بار وہاں جانے کا موقع ملا۔ خنجراب کی بلندی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ الاسکا کے علاوہ پورے مین لینڈ امریکہ میں بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ وہٹنی کی بلندی صرف 4400 میٹر کے قریب ہے اور جارجیا کے کوہِ البرز کو چھوڑ کر باقی یورپ میں صرف ایک پہاڑ یعنی ماؤنٹ بلینک اس سے کچھ ہی بلند (4807میٹر) ہے۔
خنجراب پاس سے بلند جگہ کا آپ نے درست اندازہ لگایا کہ ماسوائے کسی چوٹی کو سر کرنے کے صرف کنکورڈیا یعنی کے ٹو بیس کیمپ وغیرہ ہی مشہور آپشن ہیں۔
خوب معلومات رکھتے ہیں آپ :)
 
Top