اوول میں تنازعہ

اوول میں امپائروں کے میدان میں آنے سے انکار کے بعد چوتھے روز کا کھیل ختم کر دیا گیا ہے۔ تنازعہ کا آغاز چائے کے وقفے سے پہلے پاکستان کے خلاف گیند خراب کرنے کے الزام سے ہوا۔
چائے کے وقفے کے بعد پہلے پاکستانی کرکٹ ٹیم کھیلنے کے لیئے میدان میں نہیں آئی۔ امپائر اور انگلینڈ کے بلے باز پِچ پر پہنچ گئے تھے۔ پھر جو پاکستانی ٹیم میدان میں آئی تو امپائر نہیں تھے اور پاکستانی ٹیم دوبارہ واپس چلی گئی۔

آپ لوگ کیا کہتے ہیں پاکستان کا چائے کے وقفے کے بعد احتجاجاً میدان میں نہ آنا صیح تھا یا غلط۔
 

ریت

محفلین
صبح خبرنامے میں بتایا جا رہا تھا کہ ڈیرل ہئیر جس کی وجہ سے ہی سارا واقعہ ہوا ہے اسے ون ڈے سیریز کے لیے نہیں بلایا جائے گا۔ میرا خیال یہی ہے کہ پاکستان کو چائے کے وقفے کے بعد کھیلنے نہیں آنا چاہئے تھا۔ اور مکمل طور پر بائیکاٹ کرنا چاہئے تھا۔ ایک غلطی جو ہم نے کی وہ یہی تھی۔ اس طرح امپائرز کو شے مل گئی اور وہ بھی ضد میں آگئے اور اس طرح سچے ہو گئے۔
پر ابھی تک آئی سی سی کی طرف سے کوئی ثبوت نہیں‌دیا گیا کہ آیا پاکستانی ٹیم نے بال ٹینپرگ کی ہے یا نہیں ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ریت نے کہا:
صبح خبرنامے میں بتایا جا رہا تھا کہ ڈیرل ہئیر جس کی وجہ سے ہی سارا واقعہ ہوا ہے اسے ون ڈے سیریز کے لیے نہیں بلایا جائے گا۔ میرا خیال یہی ہے کہ پاکستان کو چائے کے وقفے کے بعد کھیلنے نہیں آنا چاہئے تھا۔ اور مکمل طور پر بائیکاٹ کرنا چاہئے تھا۔ ایک غلطی جو ہم نے کی وہ یہی تھی۔ اس طرح امپائرز کو شے مل گئی اور وہ بھی ضد میں آگئے اور اس طرح سچے ہو گئے۔
پر ابھی تک آئی سی سی کی طرف سے کوئی ثبوت نہیں‌دیا گیا کہ آیا پاکستانی ٹیم نے بال ٹینپرگ کی ہے یا نہیں ۔
ڈیرل ہئیر ہو یا ڈیوڈ شیفرڈ، ہمیشہ سے انہوں‌نے پاکستان کے خلاف فیصلے دیے ہیں
 
سب سے بڑی غلطی یہی ہوئی کہ جس طرح احتجاج ہوا اس کا طریقہ غلط تھا۔ بچوں کی طرح روٹھ کر ڈریسنگ روم میں‌ بیٹھنا کونسی دانش مندی تھی اور وہ بھی ایسے میچ میں جو آپ جیتنے جا رہے ہوں۔ بھائی میرے کھیلو اور میچ جیتنے کے بعد فورا ایمپائر کی رپورٹ کردو ۔ اور میڈیا ، سے لے کر ہر فورم پر اس مسئلے کو اچھالو۔
 
میرے خیال میں پاکستان کا فیصلہ بالکل درست تھا
میں تو کہتا ھوں پاکستان کو ون ڈے سیریز سے بھی انکار کر دینا چاہیے
جب تک فیصلہ نہ ھو جائے
اگر پاکستان کی جگہ انگلینڈ ھوتا توسب نے ان کے سامنے ہاتھ جوڑےکھڑا ھونا تھا
اور دیکھئیے پاکستان کو کوئی مقام نہیں دیا گیا
 

قیصرانی

لائبریرین
سلمان خالد نے کہا:
میں تو کہتا ھوں پاکستان کو ون ڈے سیریز سے بھی انکار کر دینا چاہیے
جب تک فیصلہ نہ ھو جائے
اگر پاکستان کی جگہ انگلینڈ ھوتا توسب نے ان کے سامنے ہاتھ جوڑےکھڑا ھونا تھا
اور دیکھئیے پاکستان کو کوئی مقام نہیں دیا گیا
یہ جذباتی بات ہوگی، کیونکہ لڑائی کا سبب انگلش کرکٹ بورڈ یا ٹیم نہیں، بلکہ دو ایمپائرز ہیں
 
فیصلہ اگر درست تھا تو خود پاکستانی ٹیم کھمبا نوچنے میدان میں واپس کیوں‌ لوٹی۔ میں سمجھتا ہوں احتجاج ہونا چاہیے تھا ۔ لیکن طریقہ غلط رہا۔ جس کی وجہ سے ہم مظلوم سے ظالم بن گئے۔ آئی سی سی کی جانب سے انضمام کے وارنٹ نکل چکے ہیں۔ بال خراب کرنے اور غیر ذمہ دار کرکٹ کھیلنے کے سلسلے میں۔ اور ائمپائر مزے سے دوسرے میچ کا انتظار کر رہے ہوں گے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ بات تو درست ہے کہ ناراض بیوی کی طرح اٹوانٹی کھٹوانٹی لے پڑے رہے پھر گائے کی دم پکڑ کر میدان میں آگئے

لیکن شہریار خان وہیں تھا، تو جو ہوا پی سی بی کی طرف سے فیصلہ ہوا۔ اب بات پاکستان کرکٹ ٹیم تک محدود نہیں رہی، آئی سی سی اور پی سی بی کا معاملہ بن گئی ہے
 

ریت

محفلین
میرا نہیں خیال کے انضمام نے کچھ غلط فیصلہ کیا۔ میرا خیال سے اس سے ایک غلطی یہ ہوئی کے وہ گیند تبدیل ہونے کے بعد وہیں گراونڈ میں رہا۔ حالانکہ کے اسے فورا ہی فیلڈ چھوڑ دینی چائیے تھی۔ اور پر جوش احتجاج کرنا چاہئے تھا۔
تنقید کرنے والوں نے انضمام کے فیصلے کو کیا کچھ نہیں کہا۔ پر اگر یہ خود انضمام کی جگہ پہ ہوتے تو شاید کچھ بھی نہ کرتے۔ کہنا اور کرنا دو الگ باتیں ہیں۔ ٹی وی کے ہر نیوز چینل پر انضمام پے سوائے تنقید کے کچھ نہیں کہا گیا۔ جو کے غلط ہے۔ وہ ہی کیوں نہیں دیکھتے کے انضمام نے ٹیم کے لیے کیا کچھ نہیں کیا ۔
شہریار خان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو چند باتیں کہی گئی ہیں جن مین ڈیرل ہئیر کو پاکستان کے کسی بھی میچ میں امپائر نہ لینے، بال ٹینپرنگ کے قوانیں مین تبدیلی کی باتیں اہم ہیں۔
جمعہ کے دن میٹنگ ہوگی۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی تو پھر بھی نہیں ہوگا۔ کرکٹ میں ڈپلومیسی بہت ہوگئی ہے جو کہ گیم کے لیے بالکل بہتر نہیں۔
ایک اخبار کا کہنا ہے کہ انضمام نے یہاں تک کہہ دیا ہے کے ثبوت پیش کریں ورنہ دورہ منسوخ کر دیا جائے گا۔
امپائر کی جانب سے کوئی بیان نہیں دیا گیا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
یار، کرکٹ روائیتی کھیل ہے۔ اب یہی دیکھیں کہ تقریباً ہر میچ میں ہی ایمپائرز گڑ بڑ کر رہے ہوتے ہیں۔ پھر بھی سب چپ ہوتے ہیں۔ اور رہی بات کہ یہ میچ کسی ٹیم کے حق میں ختم کرنا، تو خود انگریز حیران ہیں‌کہ 129 سالہ تاریخ میں‌ پہلی بار ہوا ہے، اور یہ بہت بڑی بدنامی ہے انگلینڈ کے لیے
 

ریت

محفلین
جس گڑبڑی کی آپ بات کر رہے ہو وہ ہر میچ میں ہوتی ہے پر بال ٹینپرنگ ہر میچ میں نہیں ہوتی اور نا یہ کسی کتاب میں یہ لکھا گیا ہے کہ بغیر کسی ثبوت کے کھلاڑیوں پر چیٹنگ کا الزام لگایا جائے۔ یہ شرمناک بات ہے کرکٹ کی تاریخ میں ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ریت نے کہا:
جس گڑبڑی کی آپ بات کر رہے ہو وہ ہر میچ میں ہوتی ہے پر بال ٹینپرنگ ہر میچ میں نہیں ہوتی اور نا یہ کسی کتاب میں یہ لکھا گیا ہے کہ بغیر کسی ثبوت کے کھلاڑیوں پر چیٹنگ کا الزام لگایا جائے۔ یہ شرمناک بات ہے کرکٹ کی تاریخ میں ۔
بھائی جی، انگلینڈ کے ہر دورے میں پاکستانی کھلاڑیوں پر بال ٹمپرنگ کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ البتہ اتنا سخت ردٍ عمل آنا بالکل نئی بات ہے


باقی انضمام کو میں داد دیتا ہوں‌ کہ اس نے موقع پر فیلڈ نہیں‌ چھوڑی بلکہ بریک میں جا کر ٹیم مینیجمنٹ اور پی سی بی سے مشورہ لے کر اس نے احتجاج کیا تھا۔ اب کم از کم پی سی بی اس کی بیک پر موجود ہے
 

ریت

محفلین
انضام کا کہنا یہ بھی ہے کہ ٹی بریک میں میں نے سب کھلاڑیوں سے ایک ایک کر کے پوچھا ہے کہ اگر کسی نے کی ہے تو بتا دیں۔ جواب میں سب کھلاڑیوں نے قسمیں بھی کھائی ہیں کے ہم نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ بات تو انوکھی ہے پر جیو ٹی وی پر انضمام کا یہ کہنا تھا۔
رات میں دونوں ٹیم کے کوچز، کپتان اور بورڈز کے چئیرمن بھی میٹنگ میں رہے ہیں جس میں فیصلہ ہوا کے کل ہم میدان میں اتریں گے اور میچ مکمل کریں گے پر امپائیرز نے اس کی نفی کی اور میچ کو ختم کر دیا ۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آئی کہ میچ ریفری کس مرض کی دوا ہے، رنجن مدوگالے کو کس لیے بٹھایا گیا ہے؟ اگر ایمپائر کو اتنے اختیارات ہیں تو باقی آئی سی سی کے آفیشل جھک مارنے کے لیے ہوتے ہیں؟ میرا خیال ہے کہ معاملہ جان بوجھ کر اچھالا جا رہا ہے تاکہ ون ڈے پر بھی پریشر رکھا جا سکے :D
 
Top