اوپن آفس لغت اور املا کے کچھ اور مسائل

الف عین

لائبریرین
اتنے دن سے اوپن آفس کی اپنی لغت میں لگا ہوں، یعنی اس فہرست میں جو ہم لوگوں نے محفل میں مدون کی ہے۔ اس کی ایڈیٹنگ جاری ہے، اور کئی اغلاط کا احساس پوتا ہے جو ہمارے ارکان یہاں کرتے ہیں۔ آخر ان کے ٹائپ کیے ہو؁ الفاظ سے ہی تو اس الفاظ کی فہرست کی تخلیق ہوئی ہے!
اس وقت دو باتیں کرنی ہیں:
ایک دو چشمی ھ کا استعمال۔ اکثر احباب ہائے ہوز کی جگہ دو چشمی ھ اور ھ کی جگہ ہ ٹائپ کرتے آئے ہیں۔ اور تدوین کرتے وقت بھی ان کو احساس نہیں ہوا کہ مثلا (تنوین کیسے لگاؤں؟( اردو کی بورڈ کام نہیں کرتا(۔ اور ارائٹ بریکٹ بھی جیسا کہیں شمشاد نے لکھا ہے(
پڑہائی
یا پڑھائی
اس فہرست میں اکثر اس قسم کے الفاظ کی دونوں سورتیں جگہ پا گئی ہیں۔ میں محض ایک شکل کو رکھ رہا ہوں۔ کہ پڑہائی بہر حال غلط ہے۔ بہر حال کو بھی بحر حال قبول کیا جائے تو ۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
دوسری بات:
اردو میں سنسکرت سے مستعار بھ پھ تھ ٹھ چھ جھ وغیرہ جو کہ دیو ناگری میں ایک کیریکتر مانا جاتا ہے، اردو میں بھی ایک ہی کیریکٹر مانا جانا چاہیے۔ چنانچہ ’بھُلانا‘ جیسے الفاظ کی املا بھ۔ پیش، لام۔۔۔ ہونی چاہیے۔ میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ بھ پھ قسم کے تمام الفاظ میں جہاں اعراب لگائے گئے ہیں، وہاں ہمارے ارکان نے اعراب پہلے حرف کے بعد دئے ہیں۔
ب
پیش
ھ
ل
ا
ن
ا

جب کہ درست ہونا چاہیے:
بھ
پیش
ل
ا
ن
ا
ان سب کو اب درست کر رہا ہوں۔ تقریبآ دو ماہ میں اب پ تک پہنچ سکا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
ابھی دیکھا تو پوسٹ والے باکس میں ہی لکھا ہوا ہے
دستخط ظاھر کریں
یہاں بھی ھ نہیں ہ کا محل ہے
ظاہر کریں
درست ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
استادِ محترم، اگر بھ، پھ وغیرہ کو ایک لفظ‌ مانا جائے تو پھر ان کو بھی حروفِ تہجی میں‌ شمار کرنا ہوگآ
 
درست،

اعجاز صاحب، بھُلانا والی بات آپ نے بالکل درست یاد کرائی ہے۔ میں نے ذاتی استعمال کے لیے جو لغت ترتیب دی تھی ان میں سے ماسوا چند تمام اعراب کو صاف کر دیا تھا۔کیا لغت فائل میں اعراب ہونے چاہیئیں؟ پھر تو miss کی تعداد بہت بڑھ جائے گی؟
 

الف عین

لائبریرین
تجربہ تو یہی ہوا شارق م س آفس اور اوپن آفس میں کہ اعراب کے ساتھ املا کی پڑتال املاء کی غلطی دکھاتا ہے، اس وجہ سے ہر صورت شامل ہونی چاہیے اس فہرست میں۔ ہر ممکن املاء کے ساتھ۔ جیسے ۔۔
یہاں مثال ٹائپ کرنا مشکل ہے کہ فائر فاکس میں اب میرا اردو کی بورڈ کام نہیں کرتا اور مجبورن (اسے تنوین پڑھا جائے( ویب پیڈ استعمال کرنا پڑ رہا ہے جو درست املاء کے لیے نا کافی ہے، یا کم از کم مجھے علم نہیں کہ یہ ساری کنجیاں کہاں ہیں۔
یوں لکھتا ہوں کہ لفظ
ت ک ل ف
ت ک ل پیش ف
ت ک ل تشدید ف
ت ک ل تشدید پیش ف
اور بہت جگہ تو لوگوں نے اعراب بھی غلط لگائے ہیں، جیسے تکلف کا پیش کاف پر لام کی بجائے۔ یہ ساری اغلاط ہیں
 

الف عین

لائبریرین
منصور۔ حروف تہجی میں شامل نہ سہی، لیکن عملی طور پر بھ پھ تھ وغیرہ حروف کے طور پر ہی استعمال کیےجاتے ہیں۔
 
Top