اوپن آفس میں اردو املاء کی پڑتال

مجھے نہیں علم کہ یہاں کہ دوست یہ کام پہلے کرچکے ہیں کہ نہیں مگر میں نے اوپن آفس میں اردو املاء کی پڑتال پر سادہ سے تجربات کیے ہیں۔

جیسبادی ہنسپیل(hunspell) کی طرف اشارہ کرچکے تھے۔ یہ ایک سپیل چیکر سافٹ ویئر ہے جس میں utf8 سپورٹ ہے۔ OOo کے ورژن 2٫0٫2 میں hunspell شامل کردیا گیا ہے۔

میں نے ایک سادہ سی الفاظ کی لسٹ بنائی۔ پھر ایک ایفکس فائل۔ یہ دو فائل hunspell کو چاہیے ہوتی ہیں۔ اس کے بعد اوپن آفس میں انسٹال کردیں۔ تھوڑا بور ہونے کے بعد سادہ اسپیل چیکنگ چل پڑی۔ ایک تصویر ملاحظہ ہو:

[s:48b1f0f777]http://rashanshop.com/tmp/openOffice_UrduSpelling.JPG[/s:48b1f0f777]
http://www.boriat.com/test/openOffice_UrduSpelling.JPG


ڈیمو پیکج بمعہ تفاصیل

[s:48b1f0f777]http://rashanshop.com/tmp/ur-demo.zip[/s:48b1f0f777]
http://www.boriat.com/test/ur-demo.zip
 

دوست

محفلین
بات تو مزے دار ہے۔
آصف بھائی اگر سنتے ہوں تو براہ کرم اردو لغت کی فائل ذرا جلد مکمل کردیں۔میں شارق بھائی سے درخواست کروں گا کہ اس طریقے کی بنیادی باتیں ایک ٹیوٹوریل بنا کر اس میں لکھ دیں تاکہ اوپن آفس میں کچھ تو اپنا اپنا لگے اور میں اپنے لیے اوپن آفس 2.02اتارتا ہوں جو امید ہے چند ہفتوں میں اتر ہی آئے گا۔ 8)
 
اس زِپ میں

دوست اس زِپ میں ہی ایک ٹیوٹوریل فائل موجود ہے۔

آصف کی ورڈ لسٹ بہت فائدہ مند ثابت ہوگی۔
 

شعیب صفدر

محفلین
اس محفل میں کافی ساری ٹیکنیکل باتوں میں یہ پہلی بات میری سمجھ میں آئی ہے!!!! ہم اس لائین کے جو نہیں ہیں!!!!
اگر ایسا ہو جائے تو اچھا ہے!!!! اردو املا کی پڑتال ہو جایا کرے گی
 

آصف

محفلین
معذرت کہ مصرفیت کی وجہ سے پہلے نہیں پڑھ سکا۔ میں محب کی طرف سے آخری فائل کا انتظار کر رہا ہوں۔ اگر محب سن رہے ہوں تو ۔ ۔
 

جیسبادی

محفلین
شارق مستقیم نے کہا:
مجھے نہیں علم کہ یہاں کہ دوست یہ کام پہلے کرچکے ہیں کہ نہیں مگر میں نے اوپن آفس میں اردو املاء کی پڑتال پر سادہ سے تجربات کیے ہیں۔

جیسبادی ہنسپیل(hunspell) کی طرف اشارہ کرچکے تھے۔ یہ ایک سپیل چیکر سافٹ ویئر ہے جس میں utf8 سپورٹ ہے۔ OOo کے ورژن 2٫0٫2 میں hunspell شامل کردیا گیا ہے۔

میں نے ایک سادہ سی الفاظ کی لسٹ بنائی۔ پھر ایک ایفکس فائل۔ یہ دو فائل hunspell کو چاہیے ہوتی ہیں۔ اس کے بعد اوپن آفس میں انسٹال کردیں۔ تھوڑا بور ہونے کے بعد سادہ اسپیل چیکنگ چل پڑی۔ ایک تصویر ملاحظہ ہو:

http://rashanshop.com/tmp/openOffice_UrduSpelling.JPG

ڈیمو پیکج بمعہ تفاصیل

http://rashanshop.com/tmp/ur-demo.zip

شارق، آپ نے تو کمال کر دیا!
لغت کی فائل بھی اچھی خاصی لگ رہی ہے، بالکل کھلونہ بھی نہیں۔
اب ضرورت اس بات کی ہے کہ کوئی اللّلہ کا بندہ affix قوائد پر توجہ دے اردو کے لیے۔ ان قوائد کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ لغت فائل کا حجم کم ہو جاتا ہے۔ مثلاً لفظ "اچھا" dic file میں لکھتے وقت بتا دیتے ہیں کہ یہ قائدہ A کی پابندی کرتا ہے، یعنی اس سے "اچھے"، "اچھی" کے الفاظ نکالے جا سکتے ہیں۔ اب آپ کو "اچھے" اور "اچھی" علیحدہ سے لغت dic file میں نہیں ڈالنے پڑیں گے۔
شارق، اگر آپ نے یہ فائلیں ابھی hunspell والوں کو submit نہیں کی تو کر دو۔ پوری لغت بنتے بنتے تو کافی وقت لگ جائے گا۔
 

دوست

محفلین
میرا تو خیال ہے یہ کام جلد ہوجانے چاہیے۔اور اس کے لیے تو سادہ فائل ہی چاہیے نا ساری لغت کاہے کو۔
 

آصف

محفلین
شارق ذرا رُک جائيے۔ محب نے کل مجھے آخری فائل بھیج دی ہے۔ اب اردو لغت کیلئے اردو الفاظ کی تصحیح مکمل ہو چکی ہے۔ میں انشاءاللہ ان تمام 18 فائلوں کو ایک فہرست میں اکٹھا کروں گا۔ مکررات کو حذف کرنے اور اردو ویب کا لائسنس شامل کرنے کے بعد چند دنوں میں یہ فہرست آپ کے حوالے کردوں گا تاکہ آپ اس کو اوپن آفس میں استعمال کر سکیں۔ لغت کا کام ہم انشاءاللہ چلاتے رہیں گے۔
 

دوست

محفلین
راشن شاپ کا سرور ڈاؤن ہے شاید میں کل سے کوشش کررہا ہوں اردو ڈیمو فائل اتارنے کی ہر بار ایرر آجاتا ہے کہ اس نام کی ویب سائٹ موجود نہیں۔ کیا کسی دوست نے یہ چیزیں اتاری تھیں‌ پہلے اگر ہاں تو براہ کرم مجھے ذاتی پیغام یا اسی ڈورے میں چڑھا کر مہیا کردیں۔
عین نوازش ہوگی۔
العارض
آپ کا تابعدار دوست
المعروف
 
انتقال کرگئی

دوست راشن شاپ تو لگتا ہے انتقال کرگئی۔ میں نے ربط بھی اپ ڈیٹ کردیا ہے اور آپ کو ای میل بھی کردی ہے۔

[s:1eae2f3aec]http://rashanshop.com/tmp/openOffice_UrduSpelling.JPG[/s:1eae2f3aec]
http://www.boriat.com/test/openOffice_UrduSpelling.JPG

ڈیمو پیکج بمعہ تفاصیل

[s:1eae2f3aec]http://rashanshop.com/tmp/ur-demo.zip[/s:1eae2f3aec]
http://www.boriat.com/test/ur-demo.zip
 

دوست

محفلین
شکریہ بھائی جی۔
اگر اس کو اب جمع بھی کروا دیں اصلی ویب سائٹ پر تو وہاں سے براہ راست اتار لیا کریں صارفین۔ کیا خیال ہے؟
باقی اسے وقت کے ساتھ ساتھ اس میں جدت اور بہتری آتی رہے گی تو نئے ورژن انھیں مہیا کرتے رہیں‌گے۔
 

دوست

محفلین
لیجیے جناب ہم باوجود کافی ساری کوشش کے اردو لغت نصب نہیں‌ فرما سکے۔ اصل میں سارا کام حسب ہدایت کرنے سے پہلے ہم خود سے بھی پنگے بازی فرما چکے تھے جس میں Language> Writing Aids میں جاکر ایک ایک عدد نئی لغت کا قیام بھی شامل ہے۔ اس سے اتنا ہوا کہ وہ بھی چلنے والی لغات میں شامل ہوگئی تھی اگرچہ اندر سے خالی ہی تھی۔ پھر حسب ہدایت جب اردو لغت نصب کی تو اوپن آفس نے یہ اٹھائی ہی نہیں۔ مذکورہ جگہ یعنی رائٹنگ ایڈز میں سن آفس کی لغت اور دو یا تین اور لغات نظر آتی ہیں اور بس۔ وہ لغت نظر نہیں آتی بلکہ لسٹ فائل میں درج شدہ کوئی بھی نہیں شاید۔ مزید اسی فولڈر میں ایس ایف ایکس کے نام سے ایک میکرو نما فائل موجود ہے جس میں لغت نصب کرنے کا وزرڈ سا دیا ہوا ہے وہاں سے بھی کافی بار کوشش کی کہ اردو لغت نصب کرلوں مگر آف لائن کی صورت میں لینگوئج پیک مانگتا ہے جو کہ ظاہر ہے ابھی اردو کے لیے دستیاب ہی نہیں آن لائن کی صورت میں جو لغات کی ایک فہرست مہیا کرتا ہے اس میں اردو کی لغت شامل ہی‌نہیں چونکہ جمع نہیں کروائی گئی۔
اب براہ کرم مجھے یہ بتا دیں یہ مسئلہ ایسے ہی حل ہوجائے گا یا
اس کے لیے لغت فائل آنلائن سے اتارنا پڑے گی وہ وزرڈ استعمال کرکے۔میرا تو خیال ہے کہ لغت فائل کو وہاں جمع کروا دیں تاکہ اس کی تنصیب میں کسی اور کو میری طرح اتنی دقت نہ ہو کوئی اور حل دستیاب ہے تو براہ کرم اس سے بھی مطلع کیجیے گا۔
یاد رہے میرے سسٹم میں اردو کی سپورٹ پہلے سے نصب ہے اس لیے لغت سیٹ کرنے کے بعد یہ کام نہیں ہوسکا۔ مزید اردو لکھنے کے بعد جب اس پر حرفی جانچ لاگو کی تو اس نے No suggesstions کا پیغام دیا۔
امید ہے آپ مسئلہ سمجھ چکے ہونگے اگر نہیں تو میں تصاویر چڑھا دوں یہاں۔ دوسرے دو ہدایات یعنی کمپلیکس ٹیکسٹ کو فعال کرنا وغیرہ پوری کر دی گئیں تھیں۔
 
اٹکے ہو یا

دوست آپ ابھی تک اٹکے ہو یا بات آگے بڑھی؟ اپنا OS، کی بورڈ وغیرہ کے بارے میں بتاؤ تو کچھ سوچتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
بھائی جی آپ یہ لغت فائل وہاں جمع کروا دیجیے نا تاکہ وہ وزرڈ استعمال کرتے ہوئے لغت کی تنصیب میں آسانی ہو۔
http://www.oooforum.org/forum/viewtopic.phtml?t=37222
اوپن آفس کے فورم سے یہ مدد ملی ہے اگرچہ سمجھ نہیں سکا مگر تسلی سے پڑھوں تو شاید کچھ پلے پڑے۔
 
کچھ تجاویز

دوست آپ کے لیے کچھ تجاویز:

۱۔ کوشش کرو کہ سسٹم میں اردو سپورٹ معروف طریقے سے انسٹال کی گئی ہو:
http://boriat.com/hlp

۲۔ ur_PK.aff اور ur_PK.dic کی پرمیشن دیکھو باقی فائلوں جیسی ہونی چاہیئیں

۳۔ آپ OOo میں اردو لکھو، پھر تمام لکھے کو سیلیکٹ کرو، رائٹ کلک کرو،

Edit paragraph style > Font

اس میں CTL فونٹ کی لینگویج اردو کردو۔ یہ دیکھو کہ اردو کے ساتھ ایک چیک لگا ہونا چاہیے جس کا یہ مطلب ہے کہ اس کی ڈکشنری موجود ہے:

OOo_S1.jpg


کوئی بھی تبدیلی کے بعد یہ خیال ضرور رکھو کہ OOo اور Quickstarter دونوں بند کیے جائیں۔
 

دوست

محفلین
جی میں اس طرح کوشش کرتا ہوں۔ اصل میں یہ گڈ کا نشان نہیں نا آتا اردو کے ساتھ وہاں بھی وہ صاحب یہی کہہ رہے تھے کہ گڈ کا نشان آئے گا تو لغت سپورٹڈ ہوگی۔
 
Top