الف عین
لائبریرین
میں اب تک اوپن سورس کا ترجمہ کھلا ماخذ یا وا ماخذ کرتا رہا تھا۔ یہاں اکثر احباب آزاد مصدر کی اصطلاح استعمال کر رہے /رہی ہیں۔ مصدر کی حد تک تو ٹھیک ہے بلکہ شاید ماخذ سے بہتر لفظ ہے۔ لیکن آزاد سے مجھے اختلاف ہے۔ یہ صحیح مطلب ظاہر نہیں کرتا۔ احباب مشورے دیں کہ اس کو کس طرح ’معیارا‘ جائے۔ ’کھلا‘ بھی اسی طرح کانوں کو بھلا نہیں لگتا جیسے ’اتارنا‘ اور ’چڑھانا‘ جس کی طرف باذوق نے توجہ دلائی ہے۔ کیا اسے ’ظاہر مصدر‘ کہا جا سکتا ہے؟