اوپن ٹائپ فونٹس میں آٹو کشیدہ کا بذریعہ جالٹ ٹیبل ویب پر استعمال

متلاشی

محفلین
السلام وعلیکم
مجھے اس بارے رہنمائی چاہیے تھی کہ ویب پر اوپن ٹائپ فونٹس کے کشیدہ فیچر کو کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے؟
میں چاہتا ہوں کہ ویب پر موجود شاعری کو جب جسٹیفائی کیا جائے تو بجائے اسپیسنگ بڑھنے کے کشیدہ اشکال لکھی جائیں۔ اس طرح ویب پر شاعری کی بہترین اسیٹنگ ہو سکے گی۔
جالٹ ٹیبل کی مدد سے انڈیزائن میں تو یہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے مگر ویب پر اس کو کیسے استعمال کرتے ہیں اس بارے رہنمائی چاہیے۔
اور کونسے براؤزر جالٹ ٹیبل کو درست رینڈر کرتے ہیں؟
سعادت
 

سعادت

تکنیکی معاون
جالٹ ٹیبل کی مدد سے انڈیزائن میں تو یہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے مگر ویب پر اس کو کیسے استعمال کرتے ہیں اس بارے رہنمائی چاہیے۔
سی‌ایس‌ایس میں فونٹ فیچر سیٹنگز پراپرٹی کے ذریعے jalt فیچر کو فعال کرنا ممکن ہے. مثال:
کوڈ:
p {
    text-align: justify;
    font-feature-settings: 'jalt';
}
لیکن اِن‌ڈیزائن کے برعکس، براؤزرز میں یہ فیچر متن میں ہر اُس جگہ پر فعال ہو جائے گا جہاں اس کا فعال ہونا ممکن ہو گا۔ (یعنی: فرض کیجیے کہ ایک سطر میں تین جگہوں پر کشیدہ اشکال ممکن ہوں، لیکن جسٹیفیکیشن کے لیے صرف ایک ہی جگہ کشیدہ کا استعمال کافی ہو، تب بھی کشیدہ اشکال تینوں جگہ پر فعال ہو جائیں گی۔) نتیجتاً متن کی خوبصورتی میں اضافے کی بجائے کمی واقع ہو جائے گی۔ :)

میں چاہتا ہوں کہ ویب پر موجود شاعری کو جب جسٹیفائی کیا جائے تو بجائے اسپیسنگ بڑھنے کے کشیدہ اشکال لکھی جائیں۔ اس طرح ویب پر شاعری کی بہترین اسیٹنگ ہو سکے گی۔
اس خواب کی تکمیل کے لیے پاپڑ بیلنا شروع تو کیے گئے ہیں، لیکن دِلّی فی الحال دور ہی ہے۔ :) کچھ عرصہ قبل جان ہڈسن نے ایک گفتگو میں اس بات کا جائزہ لیا تھا کہ اوپن‌ٹائپ فونٹ ویری‌ایشنز کی مدد سے عربی خط کا کشیدہ (اور جسٹیفیکیشن) کس طرح ممکن ہو سکتے ہیں۔ نیز، حال ہی میں اوپن‌ٹائپ ویری‌ایشنز کے رجسٹرڈ axes میں شمولیت کے لیے ایک پروپوزل بھی سامنے آیا ہے جو کشیدہ اور جسٹیفیکیشن وغیرہ کے بارے میں ہے۔ (اس پروپوزل پر جاری بحث بھی قابلِ مطالعہ ہے۔)
 

متلاشی

محفلین
ایم ایس ورڈ اردو اور عربی فونٹس میں اسٹائلسٹک سیٹ کو اسپورٹ نہیں کرتا اور نہ ہی جالٹ ٹیبل کو؟
جبکہ آپشن موجود ہے
 

سعادت

تکنیکی معاون
سعادت اگر بذریعہ تطویل کشیدہ کو استعمال کروایا جائے تو؟
جی، تطویل کیریکٹر کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے، لیکن (۱) یہ کام مینوئلی کرنا پڑتا ہے، اور (۲) تطویل کیریکٹر متن کے اندر شامل ہو جاتا ہے جو متن کاپی کرتے ہوئے یا سپیل چیکرز وغیرہ کے لیے مشکلات پیش کر سکتا ہے۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
ایم ایس ورڈ اردو اور عربی فونٹس میں اسٹائلسٹک سیٹ کو اسپورٹ نہیں کرتا
میرے پاس موجود Word 2016 میں امیری کے سٹائلسٹک سیٹس تو درست کام کر رہے ہیں، البتہ منتخب متن پر ایک وقت میں غالباً صرف ایک سیٹ ہی اپلائی کیا جا سکتا ہے (جو عجیب بات ہے: سی‌ایس‌ایس یا لاٹیک میں تو بآسانی ایک سے زیادہ سٹائلسٹک سیٹس استعمال کیے جا سکتے ہیں)۔
اور نہ ہی جالٹ ٹیبل کو؟
ورڈ میں jalt کی سپّورٹ غالباً نہیں ہے۔
 
Top