اوپن ٹائپ نوری کیرکٹر کی ضرورت!

arifkarim

معطل
السلام علیکم،
اُمید ہے پراجیکٹ کے سب ارکان خیرو عافیت سے ہوں گے۔
امسال بتدریج کئی لگیچر بیسڈ فانٹس کے اجراء کے بعد ہم اس پراجیکٹ کے ایک اہم ہدف یعنی لگیچرز کو پہلے سے موجود کیرکٹر فانٹ میں شامل کر نے پر عبور حاصل کر چکے ہیں۔ الحمدللہ۔ اب چونکہ مزید لوگ یونیکوڈ اردو کی طرف آرہے ہیں، اس ضمن میں ہمارا اگلا ٹارگٹ ایک ایسے حرفی نوری کیرکٹر فانٹ کی تخلیق ہونا چاہئے، جسمیں ملٹپل پلیٹ فارمز پر بالکل درست چلنے کی صلاحیت موجود ہو۔
موجودہ لگیچر بیسڈ فانٹس؛ جمیل، علوی، فیض نستعلیق کی بنیاد پاک ڈیٹا کے جوہر نستعلیق پر رکھی گئی ہے۔ اس فانٹ میں نستعلیقی حروف کی غیر معیاری،نیز بہت کم اشکال شامل ہیں۔ اور اسکی پروگرامنگ اوپن ٹائپ کے اُصولوں پر نہ ہونے کے باعث صرف مائکروسافٹ پراڈکٹس پر بہترین رزلٹ دے پاتا ہے۔ ویسے تو نستعلیقی متن میں98 % لگیچرز ہی ہوتے ہیں، لیکن اگر کہیں اعراب یا بین الاقوامی الفاظ کو لکھنا پڑ جائے تو کمزور حرفی فانٹ کے باعث یہ الفاظ باقی متن سے بالکل جدا معلوم ہوتے ہیں۔ دوسرا مسئلہ ان فانٹس یہ بھی ہے کہ ڈیسکٹاپ پبلشنگ کا بادشاہ اڈوبی انڈیزائن سی ایس ۴ مڈل ایسٹرن، ان فانٹس کے ٹیبلز کو درست انٹرپٹ کرنے سے قاصر ہے۔ وجہ وہی اوپن ٹائپ اسٹینڈرڈ سے دوری ہے۔ اور یہی کمی ہمیں اوپن ٹائپ نوری نستعلیق میں آٹو ’’کشش یا کشیدہ‘‘ شامل کرنے سے روکے ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ انڈیزائن میں آٹو کشیدہ کی سہولت justification ٹیبلز کی اسپورٹ کی وجہ سے موجود ہے۔ میں اس حوالے سے یہاں پر کچھ دھاگے کھول چکا ہوں:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=22354
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=20452
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=17131
بہر حال جمیل نوری نستعلیق کی ریلیز کے بعد خاکسار اور عبدالمجید بھائی نے انپیج کے نوری کیرکٹر کو درست اوپن ٹائپ اسٹینڈرڈ میں ڈھالنے کی کوشش کی ۔جسکے بعد اسکی اشکال اور ابتدائی ٹیبلز کو بنا لیا گیا ۔ ساتھ میں curs کے ٹیبلز بھی شامل کر دئے گئے۔ مگر پھر ایک اہم مرحلہ ’’calt‘‘ پر آکر ہماری پروگرامنگ کی طاقت جواب دے گئی۔ اور وہ پراجیکٹ ویسے ہی سرد خانہ میں پڑا ہے۔ چونکہ اس فارم پر محترم محسن حجازی صاحب کو اوپن ٹائپ کے بہت قریب سے گزرنے کا اتفاق ہوچکا ہے۔ اسلئے میں چاہوں گا کہ آپ اس ضمن میں باقی ممبران کی مناسب رہنمائی فر مائیں۔ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر ہم ایک اسٹینڈرائزڈ نوری کیرکٹر فانٹ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ تو اسی کی بنیاد پر پھر مزید نستعلیق فانٹس تخلیق کرنا نہایت نہایت آسان ہو جائے گا۔
اگر آپ چاہیں تو میں اِس فانٹ کا پروٹوٹائپ بمع سورس یہاں پیش کر سکتا ہوں۔ نبیل بھائی کا پراجیکٹ کو دوبارہ زندہ کرنے پر شکر گزار ہوں۔ :)
عارف
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ عارف۔ مجھے ابھی بھی کئی باتوں کی سمجھ نہیں آئی ہے۔ اگر جوہر نستعلیق کی جگہ کوئی اوپن ٹائپ سٹینڈرڈ سے مطابقت رکھنے والا کیریکٹر بیسڈ فونٹ دستیاب ہو بھی گیا تو اس سے ایڈوبی کی پراڈکٹس کو کیا فرق پڑے گا؟ ایڈوبی کی پراڈکٹس میں تو ویسے بھی curs ٹیبل کی سپورٹ موجود نہیں ہے اور یہ یونی سکرائب کا استعمال نہیں کرتی ہیں۔
محسن نے کہا تھا کہ وہ ویک اینڈ تک وقت نکال کر اس موضوع پر اٹھائے گئے نکات کے جواب میں کچھ لکھیں گے۔ اس وقت تک ہمیں ضروری سوالات اچھی طرح تیار کر لینے چاہییں۔
 

arifkarim

معطل
شکریہ عارف۔ مجھے ابھی بھی کئی باتوں کی سمجھ نہیں آئی ہے۔ اگر جوہر نستعلیق کی جگہ کوئی اوپن ٹائپ سٹینڈرڈ سے مطابقت رکھنے والا کیریکٹر بیسڈ فونٹ دستیاب ہو بھی گیا تو اس سے ایڈوبی کی پراڈکٹس کو کیا فرق پڑے گا؟ ایڈوبی کی پراڈکٹس میں تو ویسے بھی curs ٹیبل کی سپورٹ موجود نہیں ہے اور یہ یونی سکرائب کا استعمال نہیں کرتی ہیں۔
محسن نے کہا تھا کہ وہ ویک اینڈ تک وقت نکال کر اس موضوع پر اٹھائے گئے نکات کے جواب میں کچھ لکھیں گے۔ اس وقت تک ہمیں ضروری سوالات اچھی طرح تیار کر لینے چاہییں۔

نبیل بھائی۔ اڈوبی سی ایس ۴ کے پراڈکٹس میں cursive attachment کی اسپورٹ موجود ہے۔ اوپر جو میں نے دھاگوں کے روابط پوسٹ کئے ہیں۔ انکا بغور مطالعہ کریں۔ وہاں پر میں نے ہر مشہور نستعلیق کیرکٹر فانٹ کا موازنہ پیش کیا ہے۔ جو اڈوبی انڈیزائن پر کسی حد تک کام کر رہا ہے۔ اردو کیلئے نفیس نستعلیق اور فارسی کیلئے دری و ایران نستعلیق کافی حد تک اوپن ٹائپ کےدرست اسٹینڈرڈ پر مبنی ہے۔
اس بارہ میں John Hudsom کا بیان:
یاد رہے کہ اڈوبی کے پراڈکٹس کراس پلیٹ فارم (میک اور ونڈوز) پر ’’ایک جیسا‘‘ چلنے کی وجہ سے اپنا ’’ذاتی‘‘ رینڈرنگ اور لے آؤٹ انجن استعمال کرتے ہیں۔ اور یہی اسکی خوبی ہے کہ انکا انجن سب سے زیادہ اوپن ٹائپ اسٹینڈز اور ٹیبلز کو اسپورٹ دیتا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں‌عربی اخبارات و رسائل لمبے عرصہ سے اسی انڈیزائن کا کثرت سے استعمال کر رہے ہیں۔
 
السلام علیکم
امید ہے کہ پراجیکٹ کے سب ارکان خیریت سے ہونگے ۔میں نبیل بھائی کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس قابل سمجھا کہ اس پراجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
جیسا کہ تفصیل اوپر عارف کریم نے لکھی ہے کہ اب تک بنائے گئے لگیچرز بیس فونٹس کا کریکٹر بیس فونٹ جوہر نستعلیق رہا ہے جوکہ اپنے بعض خامیوں کی وجہ سے ایک بہترین کریکٹر بیس فونٹ ثابت نہیں ہوا ہے اسلئے ہم نے ایک نیا کریکٹر بیس فونٹ بنانے کا ارادہ کیا اور اس کیلئے انپیج کا نوری کریکٹر فونٹ کو ہی اوپن ٹائپ کرنے کی کوشش کی کچھ مہینوں کی کوششوں کے بعد ہمیں کافی کامیابی ملی ہم نے فونٹ کے ابتدائی کے ٹیبلز اور کیلٹ کے ٹیبلز بنائے نیز کرس کا ٹیبل بھی مکمل کرلیا گیا لیکن نامعلوم کیلٹ ٹیبل میں ب کی ایک مخصوص جوڑ نے مسئلہ پیدا کردیا مسئلہ یہ تھا کہ ب کے درمیانی جوڑ کا ابتدائی شکل لوپ نہیں کر رہا تھا اسپر بہت کوشش کی گئی اور پھر اسکا یہ حل نکالا گیا کہ ایک ہی جوڑ کو لوپ کرنے کیلئے کئی ٹیبل بنائے گئے جسکے بعد یہ مسئلہ حل ہوگیا لیکن ہمراانہیں خیال کہ یہ طریقہ بہتر ہے فونٹ کا سب سے بڑا مسئلہ تب پیش آیا جب ہم نے فونٹ کو اڈوبی پراڈکٹس پر چلانا چاہا اڈوبی کے پراڈکٹس پر فونٹ چلنے سے بلکل انکاری ہےہم نے بہت کوشش کی لیکن اسکا حل نہ نکال سکے میں آپ دوستوں کو اسکا سورس پیش کرتا ہوں امید ہے کہ انشاءاللہ اسکا حل نکل آئے گا یہ بتاتا چلوں کہ میں نے یہ فونٹ بلکل نئے بیس پر بنایا ہے یعنی اسکے بیس کے طور پر کوئی بھی پرانا فونٹ استعمال نہیں کیا گیا ہے شاید یہ جو مسائل ہے اسی وجہ سے ہمیں پیش آئے ہیں۔
میں انشاءاللہ کل نوری نستعلیق کریکٹر کا لیٹسٹ سورس اپلوڈ کرکے آپ حضرات کے سامنے پیش کردونگا۔
 

arifkarim

معطل
شکریہ مجید۔ میں چاہوں‌گا کہ محسن اور شاکر القادری صاحبان اُس فانٹ کےسورس کا بغور مطالعہ کر لیں۔ اور اسکو اسٹینڈرڈائز کرنے میں‌جو مسائل در پیش ہیں۔ اُس پر اچھی طرح روشنی ڈال سکیں۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ آپ نے ایک بار دری نستعلیق اور ایران نستعلیق کا وولٹ سورس بھی حاصل کیا تھا۔ اگر ممکن ہو تو اسکو بھی یہیں اپلوڈ کر دو۔ اسکا فائدہ یہ ہوگا کہ پراجیکٹ ممبرز اِن فانٹس کے سورس پر تحقیق کرکے نوری کیرکٹر میں بھی یہ ٹیکنالوجی امپلیمنٹ کر سکیں گے۔ :)
کیونکہ یہی دو ایسے نستعلیق حرفی فانٹس ہیں‌جو بہت حد تک انڈیزائن سی ایس ۴ میں کام کر رہے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ عبدالمجید۔ تم پرانی کسی بات کو دل پر نہ لو۔ ہمیں تمہاری صلاحیتوں اور قابلیت پر کبھی شبہ نہیں رہا ہے۔
 
شکریہ نبیل بھائی میں انشاءاللہ اپنی پوری صلاحیتوں کو استعمال کرنے کی کوشش کرونگا۔
عارف میں دری اور ایران نستعلیق کے وولٹ کو ڈھونڈ لیتا ہوں پھر اکھٹے ہی ان سب فونٹس کے سورس اپلوڈ کرلیتا ہوں
 
Top