اوپن پیڈ کا ایک بگ

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے اوپن پیڈ کے ایک بگ کا پتا چلا ہے۔ دراصل اس میں مہیا کی گئی میپنگ انگریزی کی بورڈ کے اعتبار سے ہے۔ نتیجتاً دوسرے کی بورڈز مثلاً جرمن کی بورڈ وغیرہ استعمال کیے جائیں تو کئی حروف ٹائپ نہیں کیے جا سکتے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مختلف کی بورڈز میں حروف تہجی اور ہندسوں کو چھوڑ کر باقی علامات کی جگہ مقرر نہیں ہے۔ اسی لیے دوسرے کی بورڈز میں shift یا altgr پریس کرنے پر مطلوبہ حرف ٹائپ نہیں ہوتا۔ میں اس کا کوئی حل نکالنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
 

سیفی

محفلین
ایک کام اور بھی کیجئے گا۔۔۔۔۔۔۔جب سسٹم میں اردو سیٹ ہو اور پیڈ کی زبان بھی اردو ہی ہو تو کچھ بھی ٹائپ نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ان کے آپس کے سوکن پنے کا بھی کوئی علاج اے چارہ گر ہے کہ نہیں۔۔؟ :roll:
 

نبیل

تکنیکی معاون
سیفی، یہ بگ ویب پیڈ میں ٹھیک کر دیا گیا ہے اور اس کا فکس میں نے اوپن پیڈ میں بھی شامل کر دیا ہے۔ انشاءاللہ ان تبدیلیوں کے ساتھ اوپن پیڈ جلد ہی آپ کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔ :p
 
Top