اوکسفرڈ کا طلبہ کے لیے کہانی نویسی کا مقابلہ

زیف سید

محفلین
کیا آپ کو اردو زبان سے محبت ہے؟ اوکسفرڈ کے کہانی نویسی کے مقابلے میں حصہ لیجیے۔

کیا آپ مضمون یا کہانی لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن ابھی تک آپ کو اپنے جوہر دکھانے کا موقع نہیں ملا؟ یا پھر آپ ایک عرصے سے لکھتے چلے آ رہے ہیں لیکن اپنی تحریر کسی کو دکھا نہیں پائے؟
اب آپ کے پاس موقع ہے کہ آپ اردو میں مضمون یا کہانی لکھیے، اسے اوکسفرڈ کے پلیٹ فارم پر آن لائن شائع کروائیے اور ایک عمدہ انعام بھی حاصل کیجیے!
اوکسفرڈ اردو ڈکشنریز ہائی سکول کے طلبہ کے لیے کہانی نویسی کے ایک مقابلے کا اعلان کر رہی ہے۔ ہمیں ایک کہانی یا مضمون بھیجیے (الفاظ کی زیادہ سے زیادہ تعداد: 500)، جس کا عنوان ہو: ’ایک واقعہ جس نے مجھے اردو سے محبت پر مجبور کر دیا۔‘ مقابلے میں حصہ لینے کی آخری تاریخ 31 مئی 2018 کی رات تک ہے۔

مقابلے کے فاتح کا فیصلہ اوکسفرڈ کے ماہرین کا پینل کرے گا اور اس کا اعلان 31 جولائی تک کیا جائے گا۔ مقابلے کی فاتح کہانی ہماری ویب سائٹ پر شائع کی جائے گی اور جیتنے والے خوش نصیب کو ایک انعام اور اوکسفرڈ کی طرف سے سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا۔
تو پھر کس بات کا انتظار ہے؟ قلم اٹھائیے اور لکھنا شروع کر دیجیے۔

مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کیجیے۔
 
عنوان سے معلوم ہوتا ہے کہ مقابلہ صرف آکسفورڈ کے طلبہ کے لیے ہے۔

غور کرنے پر معلوم ہوا کہ آکسفورڈ کے طلبہ نہیں آکسفورڈ کا طلبہ کے لیے ہے۔ :)
 
ایک واقعہ جس نے مجھے اردو سے محبت پر مجبور کر دیا۔
مجھے اردو محفل پر اردو کی ترقی کے لیے ہونے والی مختلف قسم کی کوششوں نے اردو سے محبت پر مجبور کر دیا!

ویسے ویب سائٹ پر صرف ایک ہی کہانی شائع کی جائے گی تو بقیہ لوگوں کی محنت تو ضائع ہی ہو گی۔ اس سے تو بہتر یہی معلوم ہوتا ہے کہ لکھنے والے خود ہی کسی ویب سائٹ یا فورم پر شائع کر دیں۔ کام ضائع تو نہیں ہو گا اگرچہ انعام نہیں ملے گا۔
 
کیوں نہ محفلین اس موضوع پر اردو محفل پر اپنا مضمون شریک کریں۔ اس طرح ہائی اسکول کے طالب علم نہ ہونے کے باوجود آپ اپنا مضمون آن لائن پیش کرپائیں گے۔ ہم محفلین وعدہ کرتے ہیں کہ آپ کے مضامین کو ضرور پڑھیں گے۔
 

زیف سید

محفلین

زیف سید

محفلین
کیوں نہ محفلین اس موضوع پر اردو محفل پر اپنا مضمون شریک کریں۔ اس طرح ہائی اسکول کے طالب علم نہ ہونے کے باوجود آپ اپنا مضمون آن لائن پیش کرپائیں گے۔ ہم محفلین وعدہ کرتے ہیں کہ آپ کے مضامین کو ضرور پڑھیں گے۔

مشورہ صائب ہے، اسے ضرور شروع کیا جا سکتا ہے۔ میں اوکسفرڈ والوں سے بات کروں گا، اگر اچھی تعداد میں تحریریں مل گئیں تو انھیں بھی ری کگنیشن مل سکتی ہے۔
 

زیف سید

محفلین
جناب، مقابلے میں کوئی بھی طالبعلم حصہ لے سکتا ہے چاہے اس کا تعلق کسی بھی تعلیمی ادارے سے ہو۔ اوکسفرڈ کا تعلق صرف اتنا ہے کہ وہ اس کا انعقاد کروا رہی ہے، اور بس۔
 
Top