راحت فتح علی او رے پیا - راحت فتح علی

تعبیر

محفلین
بہت خوب اجکل یہ گانا ہر ڈرامے میں آ رہا ہوتا ہے

صحیح کہا آپ نے سخنور راحت نے جتنے بھی گانے انڈیا کے لیے گائے ہیں وہ سب ایک سے بڑھکر ایک ہیں
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت خوب اجکل یہ گانا ہر ڈرامے میں آ رہا ہوتا ہے

صحیح کہا آپ نے سخنور راحت نے جتنے بھی گانے انڈیا کے لیے گائے ہیں وہ سب ایک سے بڑھکر ایک ہیں

بہت شکریہ آپ سب خواتین و حضرات کا - اصل میں معاملہ یہ ہے کہ انڈیا کے کمپوزر بہت ذہین ہیں انہیں پتہ ہے کہ کس گلوکار کی کتنی رینج ہے وہ کونسا اور کس طرز کا گانا بہتر گا سکتا ہے اسکا تلفظ کیسا ہے اور لہجہ کیسا ہے - ان سب باتوں کو مدَّ نظر رکھ کر ہی وہ اس مخصوص گلوکار کے لئے کوئی دھن تخلیق کرتے ہیں جسکی وجہ سے اسکے گلے میں تمام ممکنات آشکار ہوجاتے ہیں اور وہ بہترین پرفارمنس دیتا ہے - :)
 
تعبیر

محفلین
اچھا ایک بات آپ سب نے نوٹ کی ہے جو کہ میں نے بھی نہیں کی تھی بلکہ نادیہ خان شو میں بتائی تھی کہ اس کے گائے ہوئے گانوں پر کسی بھی ایکٹر کی لپ سنگنگ نہیں ہوتی بلکہ وہ پس منظر میں ہی فلمائے جاتے ہیں
 
بہت خوب تعبیر یہ بات میں نے بھی نوٹ نہیں‌ کی - بہت شکریہ بتانے کے لئے -
 
تعبیر

محفلین
لیکن سخنور آج میں ایک گانا دیکھ رہی تھی سنگھ از کنگ کا تیری اور تیری اور ہو ربا اس میں پہلی بار (میرے خیال سے) اکشے کمار کو راحت کے گانے پر ہونٹ ہلاتے دیکھا ہے
 
فرخ منظور

لائبریرین
او رے پیا ۔ راحت فتح علی خان (مکمل ویڈیو)
فلم: آ جا نچ لے
موسیقی: سلیم، سلیمان
شاعر: جے دیپ ساہنی

خوشی

محفلین
بہت خوب سخنور جی ، خوب گایا ھے راحت نے اسے

جانے راحت انڈیا جا کے ہی اتنا اچھا کیوں گاتا ھے
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت خوب سخنور جی ، خوب گایا ھے راحت نے اسے

جانے راحت انڈیا جا کے ہی اتنا اچھا کیوں گاتا ھے

بہت شکریہ خوشی صاحبہ! آپ نے بالکل درست فرمایا کہ راحت انڈیا میں جا کر بہت اچھا گاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے موسیقار اس بات کا نہ ہی خیال رکھتے ہیں اور نہ ہی ان کا علم اتنا وسیع ہے کہ وہ یہ سمجھ سکیں کہ فلاں گلوکار میں کیا کیا امکانات ہیں اور وہ کس طرز کے گانے اچھے گا سکتا ہے جبکہ انڈیا کے موسیقاروں میں یہ ہنر بدرجہ اتم موجود ہے۔ انہیں معلوم ہے کہ فلاں گلوکار کونسی طرز کے گیت اچھے گا سکتا ہے اور اس میں کیا کیا امکانات ہیں۔ حتیٰ کہ عاطف اسلم جیسا گلوکار جب انڈیا میں گاتا ہے تو کانوں کو بھلا لگتا ہے جبکہ عاطف اسلم سرے سے گلوکار ہی نہیں ہے۔
 
خوشی

محفلین
آپ نے ٹھیک کہا
اور عاطف اسلم کیا گاتا بھی ھےِ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ سچ کہیے گا:confused:
 
Top