رانا
محفلین
میں ایک پروجیکٹ پر کام کررہا ہوں جس میں ایک فیچر یہ چاہئے کہ ایک رسید کو اسکین کرنا ہے اور پھر رسید کا نمبر حاصل کرکے اس پر کچھ کام کرنا ہے۔ ایک او سی آر سافٹ وئیر کے ذریعے تو یہ کام بہت آسانی سے ہوگیا لیکن مسئلہ یہ ہے پہلے امیج اسکین کرنا پھر سافٹ وئیر کھولنا پھر اس میں امیج منتخب کرنا اور پھر او سی آر کا پراسس چلانا، یہ لمبا چکر نہیں چاہئے۔ بلکہ میں جو ایپلیکیشن بنا رہا ہوں یہ سب کام اس میں پروگرام سے کروانے ہیں ایک کلک پر کہ یوزر رسید اسکین کرے اور صرف ایک بٹن دبائے اور رسید نمبر حاصل ہوجائے۔
کیا کسی کے علم میں کوئی ایسی dllہے کہ جسے میں پروگرام سے کمانڈ دے سکوں اور وہ دی گئی تصویر سے رسید نمبر حاصل کرکے دے دے؟ یا کوئی اور طریقہ کسی کے علم میں ہو جس سے مطلوبہ ٹاسک حاصل کیا جاسکے۔
اسکین کے بعد خود کار طریق سے امیج تو مجھے امید ہے کہ ایپلیکیشن میں اٹھالوں گا اس کے بعد اس پر پروگرام سے او سی آر پراسس اپلائی کرنا ہے۔