او سی آر کے لیے ایک ڈاٹ نیٹ لائبریری

نبیل

تکنیکی معاون
Tessnet2 ایک ڈاٹ نیٹ کے لیے او سی آر لائبریری ہے جو کہ اصل میں Tesseract کے لیے لکھا ہوا ایک ریپر ہے۔ Tesseract سی پلس پلس میں لکھا گیا ہے اور اس میں کئی میموری لیکس شامل ہیں جس کی وجہ سے اس کو استعمال کرنے والا ڈاٹ نیٹ پروگرام بھی کریش کر سکتا ہے۔ اس کے باوجود Tessnet2 او سی آر کے ساتھ تجربات کے لیے ایک اچھی بنیاد فراہم کر سکتا ہے۔ ذیل میں Tessnet2 کو استعمال کرکے ایک ڈیمو پروگرام کا سکرین شاٹ دکھایا گیا ہے:

Tessnet.png


بالا کے سکرین شاٹ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ Tessnet2 کو بنیاد بنا کر اردو او سی آر کے تجربات بھی کیے جا سکتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
اچھے وقتوں میں لکھی گئی سی شارپ 2 کی لائبریریز میں سے ایک۔ عجیب بات ہے سی شارپ تین اور اب چار کے لیے ایسی لائبریریز لکھنے کا سلسلہ بند سا ہوگیا ہے۔
 

dehelvi

محفلین
شکریہ نبیل بھائی، یہ لائبریری میں نے چیک کرلی ہے۔
بصری حرف شناسی کے کام کو آگے بڑھانے کے لئے میرے خیال میں ہمیں سب سے پہلے امیج پروسیسنگ ہینڈل کرنے والی ڈاٹ نیٹ لائبریری کی ضرورت پڑے گی۔ اب یا تو کوشش کرکے پہلے مرحلے میں ایسی لائبریری خود ہی بنائی جائے، یا پھرتلاش کی جائے اور نتائج کو برابر یہاں پر شیئر کیا جائے۔
میں ان شاء اللہ اس کام کی پوری کوشش کروں گا۔
 
Top