فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
امریکہ اور پاکستان کے مابین قلات –کوئٹہ-چمن ہائی وے کی بحالی کا معاہدہ
یو ایس ایڈ اس اہم تجارتی شاہراہ کی مرمت کیلئے ۹۰ ملین ڈالر کی رقم فراہم کرے گا
اسلام آباد (۱۲ مئی ۲۰۱۴ء)___آج پاکستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن اور پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال چوہدری نے این۔۲۵ شاہراہ کی تکمیل کے منصوبے کے معاہدے پر دستخط کئے جس کے تحت چمن کو کوئٹہ کے ذریعے قلات سے منسلک کیا جائیگا۔ اس منصوبے کے تحت اس اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبہ کی تعمیر کیلئے ۶۴ملین ڈالرز کی رقم حکومت پاکستان کو فراہم کی جائیگی جبکہ اضافی ۲۶ ملین ڈالر مستقبل میں مختص کئے جائینگے۔
این۔۲۵ شاہراہ کی مرمت سے افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کے درمیان اہم تجارتی گزرگاہ بحال ہو گی ،جبکہ یہ شاہراہ بلوچستان اور پاکستان کے دیگر علاقوں سے ہوتی ہوئی کراچی تک جائےگی۔اس سےشاہراہ کے ساتھ موجود شہروں اور آبادیوں کو تقویت ملے گی اور مواصلاتی اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو وسعت ملے گی اور صحت عامہ، تعلیم اور دیگر سماجی خدمات تک رسائی میں بہتری آئے گی۔
امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے معاہدے پر دستخط کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دورن کہا کہ امریکہ کو پاکستانی حکومت کے ساتھ اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کی تعمیر نو میں اشتراک کار پر فخر ہے ۔یہ شاہراہ پایہ تکمیل کو پہنچنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اشتراک کار کو مزید مستحکم کرے گی کیونکہ یہ پاکستان کے عوام اور ان کی آئندہ نسلوں کام آئے گی۔
اس منصوبے کے تحت امریکی حکومت ، یو ایس ایڈ کے ذریعے اس ۲۴۷ کلو میٹر طویل سڑک کے باقی ماندہ ۱۱۱کلومیٹر کی تعمیر کیلئے مالی امداد فراہم کرے گی۔ اس منصوبے پر کام کا آغاز۲۰۰۴ء شروع ہواتھالیکن ۲۰۱۰ ء میں امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے اس پر کام کو روک دیا گیا تھا۔ پاکستانی ادارہ برائے قومی شاہرات اس تمام منصوبے کی تعمیر کا ذمہ دار ہو گا اور تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس کی تکمیل کو یقینی بنائے گا۔
اس شاہراہ کیلئے مالی امداد امریکی کے اس مستحکم پاکستان پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصددور دراز علاقوں میں اہم عوامی بنیادی ڈھانچے کی بحالی ہے۔ اب تک امریکی حکومت نے لگ بھگ ۹۰۰ کلو میٹر لمبی علاقائی سڑکوں بشمول افغانستان اور پاکستان کے درمیان چار اہم شاہراہوں اور فاٹا میں ۴۷۴ کلو میڑ لمبی شاہراہوں کی تعمیر اور مرمت کیلئے مالی امداد فراہم کر چکی ہے۔

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu