فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور کی تبادلہ پروگرام میں شرکت کرنےوالےپاکستانی طالبعلموں کومبارکباد
اسلام آباد (۷ جولائی ، ۲۰۱۷ء)__ امریکی حکومت کی اعانت سےجاری کینیڈی لوگر یوتھ ایکسچنج اینڈ اسٹڈی پروگرام (یس) کےسابق طالب علموں نے رواں برس یس پروگرام کےتحت امریکہ جانے والے ۷۵ طالب علموں کے ساتھ وہاں اپنے قیام اورامریکی اسکولوں اور ثقافت کےحوالے سے اپنے تجربات بیان کئے ۔ یہ طالب علم ایک سالہ دورانیے کے یس تعلیمی تبادلہ پروگرام میں شرکت کے لیے عنقریب امریکہ روانہ ہوں گے۔
امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور جوناتھن پریٹ نےاس پروگرام کے سابق اور امسال امریکہ جانے والے طالب علموں کے اعزاز میں اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئے تبادلہ پروگرام کے شرکاء کوان کی تعلیمی کامیابیوں پرمبارکباد دی ۔
امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور نے کہا کہ امریکہ میں غیرملکی طالب علموں کو خوش آ مدید کہناپرانی روایت ہے کیونکہ وہ ہمارے ملک اوروہاں کی درسگاہوں میں تنوع لاتے ہیں۔ امریکی سفارتخانہ مختلف تعلیمی اور پیشہ وارانہ پروگراموں کے تحت ہر سال ایک ہزار کے لگ بھگ پاکستانی طالب علموں کو مختلف امریکی جامعات میں تعلیم کے حصول کیلئے اعانت فراہم کرتا ہے۔
آئی ای اے آر این کے زیراہتمام ۲۰۰۴ء سےلے کر اب تک ۹۰۰سے زائد پاکستانی طالب علم یوتھ ایکسچنج اینڈ اسٹڈی پروگرام (یس) میں شرکت کر چکے ہیں ۔
آئی ای اے آر این کی کنٹری ڈائریکٹر فرح کمال نے کہا کہ یس پروگرام کے تحت نوجوان پاکستانی طالب علم قائدانہ صلاحیتوں ، سماجی خدمات کی لگن اورتنقیدی فکر جیسی مہارتوں کی تربیت حاصل کرتے ہیں جومستقبل میں ان کیلئے اور ان کی قوم کیلئے فائدہ مند ثابت ہونگی۔
دوبارہ داخلے کےسیمیناراورروانگی سے قبل تعارفی تقریب کے دوران ۲۰۱۶ء کے یس پروگرام کے سابق طالب علموں نے ۲۰۱۷ء کے یس پروگرام کےشرکاء سےامریکہ میں اپنےقیام کےتجربات بیان کیےاورطلباء پر زوردیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے امریکہ میں سماجی خدمات اورغیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
یوتھ ایکسچنج اینڈ اسٹڈی پروگرام(یس) کی سابقہ شریک درنایاب نے کہا کہ مجھے پروگرام میں شرکت کے بعد بہت اعتماد ملا۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام میں شرکت سے قبل میں اتنی پر اعتماد نہیں تھی مگر ابھی میرا اعتماد بہت بڑھا ہے۔ میں اس تبدیلی جس کا ذکر ہمیشہ کیا جاتا ہے کیلئے مکمل طور پر تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتی ہوں جسکا سہرا یوتھ ایکسچنج اینڈ اسٹڈی پروگرام(یس) کو جاتا ہے۔
تبادلہ پروگرام اور پاکستان میں امریکی سفارتخانہ کی سرگرمیوں کے بارے میں مزیدمعلومات کیلئے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں:
http://pk.usembassy.gov.

###