اس فونٹ کی سب سے زیادہ اچھی بات یہ ہے کہ اس میں عربی یونیکوڈ ویلیوز کی بھی تقریبا مکمل سپورٹ موجود ہے (جو کہ کرلپ کے فونٹز میں موجود نہیں ہوتی)۔
ظاہر ہے اس ميں عربي يوني کوڈ ويليوز کا ہونا تو ضروري تھا کيونکہ يہ بنيادي طور پر قرآن حکيم کي کتابت کے ليے بنايا گيا ہے مجھے تو اس کي خوبصورتي اور اعراب کي درست جاگزيني نے متاثر کيا ہے
اھم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
احباب کو اس فونٹ کي ڈائون لوڈنگ کے بعد سے يہ شکايت ہے کہ وہ اردو کي بورڈ سے درست طور پر قرآني متن ٹائپ نہيں کرسکتے اور ان کي يہ شکايت بجا ہے کيونکہ اب تک جتنے اردو کي بورڈز دستياب ہيں ان ميں عربي يوني کوڈ کي سپورٹ شامل نہيں
اب ضرورت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ايک ايسے کي بورڈ کي جو اردو ميں ہو ليکن اس ميں عربي کے چند مخصوص حروف کي يوني کوڈ سپورٹ بھي موجود ہو
احباب سےگزارش ہے کہ وہ ايک ايسے مقبول عام کي بورڈ کا نام تجويز کريں جس کو اردو دان طبقہ کي اکثريت استعمال کرتي ہو تاکہ اس کي بورڈ ميں عربي يوني کوڈ کي سپورٹ بھي شامل کر دي جائے اور وہي کي بورڈ اردو اور عربي دونوں کے ليے استعمال ہو سکے مثلا اگر صوتي کي بورڈ ميں O پر ہ (اردو) موجود ہے اور اسي کنجي پر شفٹ کي کے ساتھ (ۃ) اردو والي ہے تو اسي کنجي پر کنٹرول کے ساتھ عربي والي ہ اور الٹ کے ساتھ گول ت عربي والي رکھي جا سکتي ہے
اسطرح ايک ہي کي بورڈ سے اردو اور عربي لکھي جا سکے گي
اس کے علاوہ اس ميں ديگر قرآني رموز و اوقاف کو بھي شامل کيا جا سکتا ہے
اگر اعجاز عبيد صاحب ايسا کي بورڈ بنا ديں تو ان تمام احباب کا بھلا ہو جائے گا جو بار بار شکايت کر رہے ہيں