اُداس کرکے ہمیں چل دیا کہاں وہ شخص

انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
اجل ہی نے چھوڑا نہ کسری نہ دارا
اسی سے سکندر سا فاتح بھی ہارا
ہر ایک لے کے کیا کیا نہ حسرت سدھارا
پڑا رہ گیا سب یونہی ٹھاٹھ سارا

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے۔

جانے والا ہر شخص ہمیں یاد دہانی کراتا ہے ، کہ ہمیں اپنی موت کو بھی یاد رکھنا چاہیے ۔
حق ان کی مغفرت فرمائے ۔ اور ہمارا خاتمہ بھی بالایمان کرے ۔ آمین !
 
آج محدث فورم پر ان کی آئی ڈی سے یہ پیغام بھیجا گیا ہے:
میں کافی عرصہ بعد فورم پر آیا ۔ اپنے انتقال کی خبر پڑھی ۔ میں الحمد للہ حیات ھوں ۔ مجھے بلڈ کینسر ھو گیا تھا اور الحمد للہ کیمو تھراپی اور بورن میرو ٹرانسپلانٹ کے بعد بیماری ختم ھو گءی ھے لیکن کمزوری کافی ھے ۔ تمام بھایوں سے دعاوں کی درخواست ھے۔
 
تجمل حسین

محفلین
کیا مطلب۔۔۔۔
یہ کیسے ہوسکتا ہے۔ لگتا ہے کسی نے ان کی آئی ڈی استعمال کی ہے۔ اس بات پر کیسے یقین کیا جائے جبکہ کئی محفلین نے ان کے بیٹے سے تعزیت بھی کی ہے۔ کیا ان کے بیٹے بھی اس کے متعلق لاعلم تھے۔؟؟؟
 
نظام الدین

محفلین
رخصت ہوا تو بات مری مان کر گیا
جو اُس کے پاس تھا وہ مجھے دان کر گیا

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویران کرگیا
 
تجمل حسین

محفلین
یہ بات بہت حیران کن ہے کہ محدث فورم پر ان کی آئی ڈی سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ وہ بیمار تھے اور الحمدللہ زندہ ہیں ، کیا کوئی صاحب بتا سکتے ہیں کہ حقیقتِ حال کیا ہے؟
زبیر مرزا

اسی آئی ڈی سے دوبارہ یہ میسج بھیجا گیا ہے۔
میں اردو فورم پر موجود نھیں ہوں ۔ نام ایک ھے شخصیات دو ہیں
اللہ اردو محفل والے تلمیذ کی مغفرت فرماءیں
حوالہ: محدث فورم
 
اوشو

لائبریرین
یہ بات بہت حیران کن ہے کہ محدث فورم پر ان کی آئی ڈی سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ وہ بیمار تھے اور الحمدللہ زندہ ہیں ، کیا کوئی صاحب بتا سکتے ہیں کہ حقیقتِ حال کیا ہے؟
زبیر مرزا
وہاں پر تلمیذ کی آئی ڈی سے کوئی اور صاحب ہیں۔
کچھ غلط فہمی کی وجہ سے ایسا ہوا۔
 
جاسمن

لائبریرین
فاروق احمد بھٹی نے کہا: ↑

میرا جی وی چاہندا اے اُڈ جاواں مار اُڈاری
سُتا چھڈ کے دنیا نوں جس ویلے ہون اذاناں

نئیں سرکار، اَینی کاہڈی کاہلی اے؟ اجے حیاتی وچ تہاڈے کرن لئی بہتیرے کم کاج نیں۔ پہلوں اینہاں نوں مکا لوؤ، فیر ایس بارے سوچنا، حضور!:)

تلمیذ, ‏مئی 29, 2015
#419
 
کی یاد کرا دتا تسی ۔۔۔۔۔سر تلمیذ نے ہر لڑی وچ آ کے میری حوصلہ افزائی کیتی تے شفقت فرمائی۔۔اللہ پاک اونہاں دیاں آخرت دیاں منزلاں آسان فرماوے۔ آمین۔
 
فلک شیر

محفلین
سال ہونے کو آیا ہے اور مجھے یقین نہیں آ رہا ،کہ یہ ہو چکا ہے ۔
ایک لفظ نہیں لکھ پایا اصغر صاحب پہ۔
ان کا فون اب آتا ہی نہیں :(
 
Top