یوسف سلطان
محفلین
تمام آنے والے محفلین کو
امید کرتا ہوں کہ تمام محفلین بخیروعافیت ہوں گے۔
جیسا کے عنوان سے ہی آپ لوگوں کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ کسی ٹرافی کا ذکر ہو رہا ہے ۔ یہ مصرع خلیل بھائی نےاس وقت لکھا تھاجب میں نے اپنے مراسلوں کی رفتار بڑھانے کا کہا تھا اور ہادیہ بہن نے چیلنج کیا تھا کہ جس کے پہلے چار ہزارمراسلے مکمل ہوںگے تو وہ لڑی بنائے گا ( مزید یہاں)۔ اب چیلنج تو وہ کب کا جیت چکی ہیں مگرکچھ مصروفیات کی وجہ سے میں لڑی نہ بنا سکا۔ پھرسوچا کہ اگر چار ہزار پرنہیں تو پانچ ہزارمراسلے مکمل ہونے پرانہیں پانچ ہزاری منصب اورچیلینج جیتنے کی اکھٹی مبارکباد دے دوں گا۔
مگر۔۔۔"ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں"
دیکھا تو اس میں عدنان بھائی سبقت لے گئے۔ اب پانچ ہزاری منصب کی مبارکباد کا دھاگہ تو کُھل چکا ہے تو کیوں نہ چیلنج جیتنے کی مبارکباد بھی دے دی جائے۔ تو آئیے مل کر انہیں چیلنج جیتنے کی خوشی میں مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
ہادیہ بہن کی جیت کی خوشی میں یہ کپ
ان کا محفل کی پسندیدہ رکن ہونے کی بہت سی وجوہات میں ایک یہ بھی ہے کہ اگر کسی "مبارکبادی" دھاگےمیں رونق میلا لگانا ہو تو ان کو ٹیگ کرنے کی دیر ہے پھر دیکھیں یہ کیسے پھول بوٹوں اور بھالو وغیرہ سے اس لڑی میں چار چاند لگاتیں ہیں،اگر نہیں یقین تو ان کی مبارکباد والی بنائی گئی لڑیوں کو دیکھ لیں۔ ان کا لڑیوں کو پھولوں وغیرہ سے سجانے کی وجہ سے محفل کے ایک معزر رکن ظہیر احمد بھائی کی طرف سے انہیں"مراسلہ ڈیکوریٹر "کا خطاب بھی دیا جا چکا ہے.
کسی بھی معاشرے میں استاد کا اپنا مقام اور حثیت ہوتی ہے ۔ بچوں کی اچھی تربیت ،نظم ضبط اوراچھے اخلاق میں والدین کے علاؤہ ایک استاد کا بھی بہت اہم کردار ہوتاہے ۔ اس معاملے میں اللہ پاک نے ان پر کرم فرمایاہے اور انہیں ایک استاد ہونے کا مقام عطا فرمایا ہے۔ "اللہ پاک ان کے علم میں ہنر میں مزید برکتیں پیدا فرمائے"۔
جیتنے کی خوشی میں یہ کچھ گفٹ میری طرف سے۔
یہ دیکھیں بھالو آپ کے لئے کیا لایا ہے۔
یہ پیاری سی گڑیا بھی۔۔۔
یہ ایک اور ۔۔اہ ہوووو اس میں سیل ڈالنا بھول گیا۔
ان اشعارکے ساتھ اختتام کرتا ہوں
کبھی وہ وقت نہ آئے جو تجھ کو راس نہ ہو
خُدا کرے کہ ترا دِل کبھی اُداس نہ ھو ۔۔۔ !!
رہے نہ تشنۂ تعبیر کوئی خواب ترا ۔۔۔۔۔۔ !!!!
کوئی کسک نہ ہو،کوئی ادھوری آس نہ ہو
ھمیشہ لُطف و طرب ترے اِرد گرد رہیں
کوئی بھی لمحۂ غم تیرے آس پاس نہ ہو
تری دُعاوں پہ برسے قبولیت کی پھوار ۔۔۔ !
تری بڑی بڑی آنکھوں میں کوئی یاس نہ ہو
خُدا کرے کہ تری زندگی سے دُور رہے !
ہر ایسا شخص کہ جو تیرا غم شناس نہ ہو
تری جبیں پہ سدا مہربان نُور رہے !!!!
اندھیرا تیری نظر سے ہمیشہ دور رہے
(نامعلوم)
آمین ثم آمین
ہادیہ بہن دیر سے لڑی بنانے پہ معذرت خواہ ہوں
آخری تدوین: