اُردو سلینگ!

جاسمن

لائبریرین
سلینگ (Slang) کو عموماً عامیانہ زبان، یا بسا اوقات ناشائستہ الفاظ کے زمرے میں شمار کیا جاتا ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ ہر غیر رسمی یا مختلف انداز کا لفظ سلینگ نہیں ہوتا ہے۔ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ پرانے الفاظ کو بھی نئے معنوں میں برت کر سلینگ کی صورت دے دی جاتی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ سلینگ الفاظ کسی زبان کی روانی، تازگی، اور تخلیقی پہلو کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ بعض اوقات زبان کا معیاری ذخیرہ ایسے جامع الفاظ فراہم کرنے سے قاصر ہوتا ہے جو کسی مخصوص جذبے، کیفیت، یا موقع کو پوری شدت کے ساتھ بیان کر سکیں—ایسی صورت میں سلینگ الفاظ نہ صرف ابلاغ کا موثر ذریعہ بنتے ہیں بلکہ جاندار اور برجستہ اظہار کے لیے ناگزیر ہو جاتے ہیں۔

اردو زبان میں سلینگ کے مطالعے کے ضمن میں ڈاکٹر رؤف پاریکھ کی مرتب کردہ لغت ایک قابلِ ذکر کوشش ہے، جس میں 2015 تک کے اردو سلینگ الفاظ کو یکجا کیا گیا ہے۔ اس لڑی میں اسی لغت سے منتخب الفاظ آپ کی خدمت میں پیش کیے جائیں گے۔ اگر محفلین کے علم میں کوئی نیا سلینگ لفظ ہو تو، اسے بھی ضرور شامل کریں تاکہ ہماری زبان کی یہ رنگین، رواں، اور دلچسپ جہت مزید نکھر پائے۔
سب سے پہلے تو ایک دلچسپ اور علمی موضوع شروع کرنے پہ مبارکباد اور دعائیں۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا۔ اللہ پاک شاد و آباد رکھے۔ آمین!
میں اس موضوع پہ شعوری یا لاشعوری طور پہ کچھ پڑھنا چاہتی رہی ہوں جب سے مجھے اردو محفل پہ ایک لفظ کے استعمال پہ ٹوکا گیا۔ میں شرمندہ تو ہوئی لیکن ٹھانی کہ الفاظ کا چناؤ اچھا کرنے کی کوشش کروں گی ان شاءاللہ اور تحقیق کروں گی کہ کون سا لفظ برتنا نامناسب ہے۔ دیکھ لیں۔ جہاں چاہ، وہاں راہ۔ :)
 

جاسمن

لائبریرین
مُکو ٹھپ دینا۔
حقے کا مکو تمباکو بھر کے ٹھپتے ہیں سلگانے سے پہلے۔
لیکن محاورتاً کہتے ہیں ۔۔۔ بندوبست کرنا۔ سخت نوٹس لینا۔ ختم کر دینا۔
اس نے الیکشن میں اتنی لیڈ لی کہ چوہدری جی دا مُکو ٹھپ دتا۔
 

جاسمن

لائبریرین
میں نے جو لفظ اردو محفل میں استعمال کیا تھا۔
پنگا لینا۔
خواہ مخواہ کسی معاملے میں دخل دینا۔
میرے ایک دور میں مجھے پنگا سپیشلسٹ کہا جاتا رہا ہے۔ اب تو میں کافی حلیم طبع ہوں ماشاءاللہ:) لیکن کئی ناانصافیوں، حق تلفیوں وغیرہ پہ جب خون کھولتا ہے تو پنگا لینے میں دیر نہیں لگاتی الحمد اللہ۔
:):ROFLMAO:
:LOL::D
 

جاسمن

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ ہم پنجابی بولنے والے سلینگ کا استعمال شاید زیادہ کرتے ہیں۔ لیکن کراچی میں اردو بولنے والے بھی کم نہیں لگتے۔ :)
 

سید عمران

محفلین
بھئی ہم تو اس طرح کے لفڑوں میں نہیں پڑتے۔۔۔
جہاں کوئی سلینگ کے نام پر ہینکی پھینکی مارتا ہے، ہم متھا خوری کرنےکے بجائے پتلی گلی سے نکل لیتے ہیں۔۔۔
وہی پتلی گلی جس کی بغل میں چرسیوں کا ایک ٹھیئہ ہے، جہاں انتہائی غیر معروف بھیا چرس کے سُٹّے لگا، انٹا غفیل پڑے رہتے ہیں!!!
 

علی وقار

محفلین
کُھڈے لائن لگانا

بطور سزا یا انتقام (کسی ملازم یا ماتحت کو) غیر اہم یا تکلیف دہ جگہ تعینات کر دینا، تذلیل کے لیے غیر اہم یا بہت مشکل کام دینا، دور دراز اور غیر آباد مقام پر تبادلہ کر دینا، ایسا کام یا ذمے داری تفویض کرنا جس میں مسائل کا سامنا ہو۔

جیسے: جو افسران ناجائز احکام نہیں مانتے انھیں کھڈے لائن لگا دیا جاتا ہے۔
 

علی وقار

محفلین
گراہک

گاہک کا بگاڑ

تم لکڑی بیچتے ہو، تو کیا گراہک کو لکڑ کی ہر گانٹھ، ہر داغ پہ انگلی رکھ رکھ کے بتاتے ہو کہ پہلے اسے دیکھو؟
(مشتاق احمد یوسفی، آب گم، 100)
 

محمداحمد

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ ہم پنجابی بولنے والے سلینگ کا استعمال شاید زیادہ کرتے ہیں۔ لیکن کراچی میں اردو بولنے والے بھی کم نہیں لگتے۔ :)
کراچی والوں کے زیادہ تر سلینگ مستعار ہیں۔ کچھ ہندی سے، کچھ انگریزی اور کچھ پنجابی وغیرہ سے۔
 

جاسمن

لائبریرین
سلینگ بولے تو
یہ بھائی لوگوں کی بولی بھی اب فلموں، ڈراموں کو دیکھ دیکھ کے لوگوں میں مستعمل ہو گئی ہے۔
کسی بھی نہ سمجھ میں آنے والے لفظ کے آگے ”بولے تو“ لگا دیں۔ یعنی متعلقہ لفظ سمجھ نہیں آیا۔ سمجھا دیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
ویسے پنگا لفظ والے معاملے کے بعد میں نے کافی سوچا تھا لیکن اس لفظ کا متبادل مجھے نہیں مل سکا۔
خواہ مخواہ دخل دینا۔ اس کا متبادل نہیں ہو سکتا۔
 
Top