اُردو/عربی/سندھی/پشتو کے تمام صوتی کلیدی تختےیکجا کر دیں۔۔۔۔

گل خان

محفلین
:)منتظم اعلٰی صاحب کی خدمت میں گزارش ہے کہ اگر اردو۔سندھی۔پشتو وغیرہ کے تمام صوتی کلیدی تختوں کو اکٹھا ایک ہی خانے یعنی صفحے میں رکھ دیا جائے تو ہر بندہ اپنی پسند کا صوتی تختہ اپنے استعمال کے لئے منتخب کر سکے گا۔۔اس میں آفتاب۔صوتی۔3۔۔مقتدرہ۔دوست وغیرہ شامل ہونے چاھئیے۔۔۔۔۔۔۔جیسا کہ اردو فونٹ ایک ہی جگہ پر ہیں۔۔۔۔ والسلام۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
گل خان، کلیدی تختوں کے لیے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں ذیل کے ربط پر علیحدہ زمرہ موجود ہے:

کلیدی تختے

اگر آپ کی نظر میں کوئی کار آمد کلیدی تختے موجود ہیں تو آپ بھی انہیں یہاں اپلوڈ کر سکتے ہیں۔
 

گل خان

محفلین
نبیل بھائی صاحب۔۔ڈاؤن لوڈ سیکشن میں جناب الف عین کا عربی صوتی کی بورڈ شامل نہی ہے۔اس کو بھی یہاں ڈال دیں۔۔۔تا کہ نئے آنے والے دوستوں کو سہولت ہو۔۔۔شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
گل خان، یہ کام آپ بھی کر سکتے ہیں۔ آپ کو جو بھی کارآمد کلیدی تختے ملتے ہیں، انہیں یہاں اپلوڈ کرتے جائیں۔
 

گل خان

محفلین
نبیل بھائی۔ مجھے سچی بات ہے طریقہ نہی پتہ۔۔زِپ فائل کو یہاں کیسے اَپ لوڈ کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔یا فائل کو کیسے اٹیچ کرتے ہیں۔۔
 
Top