اُردو فونٹ درکار ہے

محمدصابر

محفلین
السلام علیکم
تمام اُن بھائیوں کو مبارکباد جو اُردو کی ترویج کے لیے کام کر چکے ہیں یا کر رہے ہیں یا کرنے جا رہے ہیں۔ کیونکہ یہ ایک تاریخی عمل ہے جس کا ادراک شاید ابھی ہمیں نہیں ہے لیکن آنے والی نسلیں اور اُن کے تاریخ دان ان ساری شخصیات کو کھوج نکالیں گے اوراِن کے نام اپنی کتابوں اور نصابوں میں شامل کریں گے۔
مجھے کسی جگہ پر یہ ایک فونٹ کا نمونہ ملا تھا اگر کسی بھائی کے پاس ہو تو عنایت فرمائیں۔

صابر
 

فخرنوید

محفلین
pencilnafees.jpg
 

دوست

محفلین
بڑی خواہش ہے تحریری نستعلیق کا فونٹ بن سکے۔ پنسل سے نستعلیق میں لکھنا تو بہت عام ہے یہ ویب پر بھی آجائے تو بہت اچھا سٹائل بن سکت اہے۔
 

فخرنوید

محفلین
عارف کریم جان من ۔
میں نے اس کا نمونہ اوپر بھیج دیا ہے۔


اس کا فونٹ بن بھی چکا ہے لیکن مجھے سرچ کرنے پر بھی نہیں اب مل رہا ہے سب اردو محفل والو گاڑیوں میں پٹرول ڈلوا لو اور چلو اسے ڈھونڈنے۔
ڈھونڈ کر لانے والے کو میری طرف سے خصوصی انعام و کرام سے نوازا جائے گا۔


وسلام

شکریہ
 
بھائی یہ فونٹ پی ڈی ایم ایس پرو کے پیکج میں شامل ہے جس کی قیمت لگ بھگ 25000روپے ہے۔ میری ناقص معلومات کے مطابق ۔۔۔کیونکہ جب میں پی ڈی ایم ایس جوہر خریدنے گیا تھا تو وہاں میں نے یہ دیکھا تھا ۔
 

محمدصابر

محفلین
muteebaigبھائی اس فونٹ کو پہلی نظر میں‌پسند کیا تھا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ بچوں/طالبعلموں‌کی لکھائی درست کرنے کے کام آ سکتا ہے۔ بس ایک صفحے پر کچھ لکھ کر پرنٹ کر لیا جائے اور بچے کو نیچے لکھنے کے لئے دے دی جائے۔ اس سے ان لوگوں کی بھی مدد ہو جائے گی جو خوبصورت لکھائی کے خواہش مند ہیں۔ لیکن مسئلہ وہی ہے کہ یہ ملتا کہاں‌سے ہے۔ جہاں‌سے آپ بتا رہے ہیں‌وہاں غریب والدین کی پہنچ نہیں‌ہو گی۔کوئی ہیکر یا فونٹ بنانے والا ،مدد کہیں‌سے بھی ہو سراہی جائے گی۔
 
مجھےاس فانٹ میں ایک بات عجیب لگ رہی ہے۔ کیا آپ لوگوں نے دیکھا کہ پہلی لائن کے " اس " پر دوسری لائن کے لفظ "زندگی" کا حرف "گ" اوپر چڑھ گیا ہے۔ کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ دوسری لائن کا کوئی حرف یا لفظ پہلی لائن کے اوپر چڑھ جائے؟؟ کیونکہ لائنین آپس میں مل کر جڑ سکتی ہے یا نیچے والی لائن کا کوئی لفظ بڑھ جائے تو وہ اوپر ہوکر ختم ہونا شروع ہوجاتا ہے ۔ جبکہ یہاں تو نیچے والی لائن کا لفظ اوپر والی کے اوپر چڑھ گیا ہے۔
یہ کیسے؟؟؟؟؟
 

محمدصابر

محفلین
محمدعویدص بھائی
لنک درج ذیل ہے
http://pakdata.com/files/fonts.pdf
باقی کیونکہ آپ فونٹ ساز ہیں۔ اس لیے اس طرح کی باریکیاں آپ ہی دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ یہ فو نٹ بیچنے والا ادارہ حقائق کو کس طرح پیش کر رہا ہے۔
 

arifkarim

معطل
مجھےاس فانٹ میں ایک بات عجیب لگ رہی ہے۔ کیا آپ لوگوں نے دیکھا کہ پہلی لائن کے " اس " پر دوسری لائن کے لفظ "زندگی" کا حرف "گ" اوپر چڑھ گیا ہے۔ کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ دوسری لائن کا کوئی حرف یا لفظ پہلی لائن کے اوپر چڑھ جائے؟؟ کیونکہ لائنین آپس میں مل کر جڑ سکتی ہے یا نیچے والی لائن کا کوئی لفظ بڑھ جائے تو وہ اوپر ہوکر ختم ہونا شروع ہوجاتا ہے ۔ جبکہ یہاں تو نیچے والی لائن کا لفظ اوپر والی کے اوپر چڑھ گیا ہے۔
یہ کیسے؟؟؟؟؟

عویدص بھائی ہر فانٹ کا لائن گیپ کم کرنے پر یہی رزلٹ آتا ہے:
b006.gif

:)
 

سبیل

محفلین
جناب محمد صابر صاحب
السلام علیکم
اس قسم کا ایک فونٹ ’’القلم تحریری‘‘ کے نام سے ہے یہ میرے پاس موجود ہے لیکن مجھے یہ معلوم نہیں کہ آپ کو کیسے بھیجوں۔
ای میل ایڈریس حذف۔ پی ایم استعمال کریں
 
Top