سیدہ شگفتہ
لائبریرین
اُردو ویب ۔۔۔ اُردو محفل
ویژن کیا ہے ؟
السلام علیکم
وقتاً فوقتاَ ذہن میں کئی سوالات اٹھتے رہے ہیں، ان میں سے چند یہاں تحریر کر رہی ہوں:
یہ کیسا پلیٹ فارم ہے ؟
یہاں کیا کچھ تعمیری مواقع، امکانات اور وسائل میسر ہیں اور ہو سکتے ہیں ؟
ہمیں یہاں آئندہ ایک سال ، اور آنے والے سالوں میں کیا کچھ حاصل کرنا ہے ؟
ہمارے تعمیری مقاصد کیا ہیں یا ہونے چاہییں ؟
ان تعمیری مقاصد کو کس طرح حاصل کیا جائے گا ؟
۔
کاش ایسا ہو جائےہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ وقت ساتھ بڑھتے ہوئے کام کے دباؤ سے نمٹنے کے لیے اپنی افرادی قوت میں اضافہ کریں اور اپنی توانائیاں بحث و مباحثے میں جھونکنے کی بجائے مفید کاموں میں صرف کریں۔
۔ ہمارا مقصد تحقیق کرنا اور علم پھیلانا ہونا چاہیے۔
یہ ایک بہت اہم پوسٹ ہے اور اس کو گاہے گاہے منظر عام پر لانا چاہیے تاکہ نئے آنے والے صارفین کو پتہ چلتا رہے کہ اردو ویب کا مقصد کیا ہے اور انہیں کس چیز پر اپنی توانائیاں صرف کرنی ہیں۔
حاضر ہوں میں بھی۔۔ اور لگا ہوا ہوں اپنے طور پر اردو کی ترویج میں۔
السلام و علیکم
میں اپنی غیر حاضری کی معذرت چاہتا ہوں طبعیت گزشتہ 15یوم سے بہتر نہیں بہرحال اردو محفل کی بہتری کے لیے جو ہوسکا کرتا رہوں گا۔سبکتگین صبا نے اپنا شعری مجموعہ گنجلک بھیجا ہے 21 اپریل یوم اقبال پر نیپا آڈیٹوریم گلشن اقبال یونی ورسٹی روڈپر مغرب کے بعد تقریب رونمائی میں آپ سب صاحبان کراچی والے شریک ہوسکتے ہیں۔۔۔
دل بہل جائے وہ سامان کیا ہے اس نےآئینہ میرا نگہبان کیا ہے اُس نے
صرف لکھا نہیں قسمت میں مرے کار۔سخن: خیرسے صاحب۔ دیوان کیا ہے اس نے
نیک تمناءوں کے ساتھ سیدانورجاویدہاشمی اتوار 12اپریل2009