شکریہ شگفتہ۔ یہ اہم سوالات ہیں۔ ہمیں وقتاً فوقتاً اردو ویب کے اغراض و مقاصد کی وضاحت کرنی پڑتی ہے۔
۔ اردو ویب اور اردو محفل فورم کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج کے لیے ایک تحقیقی اور تعلیمی پلیٹ فارم ہیں۔
۔ یہاں پر ہم اپنی کاوشوں کو مجتمع کرکے اردو زبان کی ترویج کے لیے بہت مفید کام سرانجام دے سکتے ہیں۔ لائبریری پراجیکٹ، اردو لوکلائزیشن، اردو لغت، اردو فونٹ وغیرہ اس کی مثال ہیں۔
۔ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ وقت ساتھ بڑھتے ہوئے کام کے دباؤ سے نمٹنے کے لیے اپنی افرادی قوت میں اضافہ کریں اور اپنی توانائیاں بحث و مباحثے میں جھونکنے کی بجائے مفید کاموں میں صرف کریں۔ اگر چہ اردو پر شروع کیے گئے پراجیکٹس تاریخی نوعیت کے ہیں لیکن ان کو آگے بڑھانے کے لیے ابھی بہت کام کی ضرورت ہے۔
۔ ہمارا مقصد تحقیق کرنا اور علم پھیلانا ہونا چاہیے۔
سلام مکرم و محترم نبیل!
اس موضوع پر میں پہلے بھی شائد لکھ چکا ہوں، اگر یاد حکمرانوں کے طرح دھوکے باز نہ ہو تو کوئی دو سال پہلے کی بات ہو گی۔ اگر دو سال کے بعد بھی یہی موضوع دہرانا پڑ رہا ہے تو اسکا مطلب ہے کہ سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ شائد وژن تبدیل ہو گیا ہے یا پھر اہداف۔ شائد پہلے ڈیڑھ سال اردو ویب اپنے عروج پر تھی پھر شائد "مارکیٹ کی مسابقت" نے اردو ویب کو محفل بننے پر مجبور کر دیا۔ ماشاءاللہ محفل اچھی ترقی کر رہی ہے اور اردو ویب کہاں یہ شائد ڈھونڈنا پڑھے گا۔
اردو ویب کا محفل بننا شائد ایک کامیابی ہے یا پھر المیہ۔ میں اس پر بحث تو نہیں کروں گا لیکن جو سجمھنا چاہے اس کے لیے اس میں سارے جواب موجود ہیں۔
مکرم نبیل میں کچھ سخت الفاظ یا پھر غیر مناسب سچائی کے لیے معذرت خواہ ہوں۔۔۔ لکھنے تو کافی تھا لیکن میں خود بھی فورم چلا رہا ہوں جس کی بناء پر مسابقتی بحث میں الجھنے سے گریز کرتا ہوں کیونکہ بعض اوقات "مصاحبین" کو اس سے اصل شخص سے زیادہ الجھن ہوتی ہے۔
والسلام