اُردو و پشتو املا کا صوتی و لسانی جائزہ

محترم دوستو! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میرا ایم فل کا مقالہ ہے ’’اُردو و پشتو املا کا صوتی و لسانی جائزہ‘‘۔
اس مقالے میں تقریباً سارا کام مکمل ہو چکا ہے محض صوتی حوالے سے بحث کرنا رہ گیا ہے ۔
اس حوالے سے میرے ذہن میں چند سوالات ہیں جنہیں میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں اُمید ہے آپ رہنمائی فرمائیں گے۔
۱۔ صوتیات کی کتنی قسمیں ہیں؟
۲۔کسی بھی زبان کا صوتی مطالعہ کن اصولوں کو مد نظر رکھ کر کیا جانا چاہیے؟
 
السلام علیکم!
بھائی جان مقالے کا موضوع بہت خوبصورت ہے۔ صوتیات کا مطالعہ کرنے کے لیے آپ کو لسانیات کا مطالعہ کرنا پڑے گا کیوں کہ صوتیات لسانیات کا ہی حصہ ہے۔ مجھے امید ہے اس حوالے سے آپ کو ریختہ پر کوئی نہ کوئی کتا ب ضرور مل جائے گی۔ ویسے میرے ناقص علم کےمطابق اردو میں لسانیات پر ہونے والے کام میں بھارت سے تعلق رکھنے والے اقتدار صاحب ہی اتھارٹی ہیں۔ ان کی کتاب کی نقل ڈاکٹر جمیل اصغر صاحب نے دورانِ ایم فل مہیا کی تھی۔ اگر ان کا نمبر درکار ہو تو میں پرائیویٹ مکالمے میں مہیا کر سکتا ہوں۔ اردو میں لسانیات پر سب سے کم کام ہوا ہے اور یہ میدان تقریبا خالی پڑا ہے۔ اس پر ہونے والے کام میں چند پروفیسرز کی کچھ کتابیں جن میں اشرف کمال جیسے حضرات شامل ہیں، زیادہ تر کاپی پیسٹ ہی ہیں بہر حال محض معلومات کے لیے ان کتب کا بھی مطالعہ کیا جاسکتا ہے۔ اشرف کمال کی کتاب آپ کو مثال کتاب گھر سے مل جائے گی جس کا مکمل پتہ اور فون نمبر آپ کو گوگل سے مل جائے گا۔
 
فرقان احمد

محفلین
محترم حسین گل سائل ، فی الوقت لیپ ٹاپ کو چارجنگ پر لگانا ہے؛ پوری کوشش کروں گا کہ آپ کو اس حوالے سے معاونت فراہم کر سکوں۔ ایک آدھ دن میں اِدھر ہی چکر لگائیے گا ۔۔۔ :) فی الحال اجازت :)
 
دوست

محفلین
کتنی آوازیں پائی جاتی ہیں۔
حروفِ عِلّت اور حروفِ صحیح کتنے ہیں۔
ہر آواز کا مخرج کیا ہے۔
اس کام کے لیے ہم تو انٹرنیشنل فونیٹک ایسوسی ایشن کا چارٹ استعمال کرتے تھے۔
 
فرقان احمد

محفلین
بہت شکریہ۔ منتظر رہوں گا
کسی حد تک بدقسمتی کی بات ہے کہ اس حوالے سے اردو میں دستیاب مواد فی الوقت ایک ویب سائیٹ پر سرور ایرر کی وجہ سے میسر نہیں ہو پا رہا۔ کوشش جاری ہے۔ فی الحال آپ درج ذیل ربط پر اس حوالے سے انگریزی کا ایک مقالہ دیکھیے۔ تاہم، بہت جلد آپ تک بقیہ روابط بھی پہنچ جائیں گے وگرنہ اتنا ضرور بتا دوں گا کہ کس جامعہ کے کتب خانے سے آپ کو مقالہ مل جائے گا ۔۔۔ فی الحال درج ذیل ربط پر کلک فرمائیں اور مزید کے منتظر رہیے گا ۔۔۔ ولسلام ۔۔۔

یہاں کلک فرمائیں
 
فرقان احمد

محفلین
اردو کی آوازیں ڈاکٹر سرمد حسین کے ایک شاگرد کا مقالہ ہے۔ ڈاکٹر صاحب اردو کمپیوٹنگ کے حوالے سے بہت بڑا نام ہیں۔
یہ مقالہ مجھے کہاں سے مل سکتاہے؟

محترم! حوالہ انہوں نے دے دیا ہے ۔۔۔ یہ رہا ربط

یہاں کلک فرمائیں
 
کسی حد تک بدقسمتی کی بات ہے کہ اس حوالے سے اردو میں دستیاب مواد فی الوقت ایک ویب سائیٹ پر سرور ایرر کی وجہ سے میسر نہیں ہو پا رہا۔ کوشش جاری ہے۔ فی الحال آپ درج ذیل ربط پر اس حوالے سے انگریزی کا ایک مقالہ دیکھیے۔ تاہم، بہت جلد آپ تک بقیہ روابط بھی پہنچ جائیں گے وگرنہ اتنا ضرور بتا دوں گا کہ کس جامعہ کے کتب خانے سے آپ کو مقالہ مل جائے گا ۔۔۔ فی الحال درج ذیل ربط پر کلک فرمائیں اور مزید کے منتظر رہیے گا ۔۔۔ ولسلام ۔۔۔

یہاں کلک فرمائیں
بہت شکریہ
 
فرقان احمد

محفلین
جناب حسین گل سائل صاحب! ایک مقالے کا عنوان ہے، "اردو اور پشتو کے لسانی روابط" تاہم ایچ ای سی کی ویب سائیٹ پر فی الوقت ایرر ہے، اس لیے آن لائن رسائی نہیں ہو پا رہی ہے تاہم یہ مقالہ پشاور یونیورسٹی میں موجود ہو گا۔ یہ عبدالستار جوہر پراچہ صاحب کا پی ایچ ڈی مقالہ ہے مطبوعہ 1982
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
انڈیا میں اردو لسانیات مرتبہ گیان چند جین اور ممبئی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار دلوی کے مقالات شائع ہو چکے ہیں اوربشمول صوتیات، لسانیات کے کسی بھی شعبہ پر کام کرنے والوں کے لیے ممد و معاون ثابت ہو سکتے ہیں
 
سب دوستوں کا بہت بہت شکریہ۔ خصوصاً فرقان بھائی کا بہت شکریہ جو ہمارے لیے اتنی دوڑ دھوپ کر رہے ہیں۔
محمد خلیل الرحمن صاحب کا بھی شکر گزار ہوں جو ہمارے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں ۔
آپ سب کی آرا اور فراہم کردہ مواد سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے خصوصاً قاسم یعقوب کا مقالہ صوتیات اور زبان کی ترکیبی اہمیت بہت کام آیا۔
دوست صاحب کے تبصرے سے بھی بہت کچھ سیکھا۔ اُن کا بھی شکریہ
 
Top