اُردو و پشتو املا کا صوتی و لسانی جائزہ

مجھے ان تمام چیزوں کو پہلے کبھی پڑھنے کا موقع نہیں ملا اور نہ ان کو سمجھنے کی میں نے ضرورت محسوس کی تھی ۔ ابھی میں سیکھنا چاہتا ہوں کہ ان تمام موضوعات کو پڑھوں، سیکھوں اور پھر اس کے بعد لکھوں۔ سیکھنے کے بعد لکھنے کا عمل تھوڑا سا سست بھی ہوتا ہے اور مشکل بھی ۔ اسی وجہ سے آپ احباب کی مدد درکار ہوگئی۔
خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو
 
جناب حسین گل سائل صاحب! ایک مقالے کا عنوان ہے، "اردو اور پشتو کے لسانی روابط" تاہم ایچ ای سی کی ویب سائیٹ پر فی الوقت ایرر ہے، اس لیے آن لائن رسائی نہیں ہو پا رہی ہے تاہم یہ مقالہ پشاور یونیورسٹی میں موجود ہو گا۔ یہ عبدالستار جوہر پراچہ صاحب کا پی ایچ ڈی مقالہ ہے مطبوعہ 1982
مذکورہ مقالہ میرے پاس پی ڈی ایف فائل ہے۔ لسانی روابط کے حوالے سے ایک اور مقالہ ڈاکٹر خالد خان خٹک کا بھی ہے اس میں اس میں اردو، پشتو کے علاوہ سندھی بھی ہے۔ افغانستان میں اس موضوع پر پشتو میں کچھ کام ہوا ہے ۔ ویسے سائل صاحب آپ کے سپروائیزر کون ہیں
 
فرقان احمد

محفلین

زبردست! :)
محترم حسین گل سائل اس لڑی میں تشریف لائیے گا، اگر فرصت ملے۔
 
Top