اُردو کا فراموش کردہ محسن: گیان چند

نبیل

تکنیکی معاون
حوالہ: اُردو کا فراموش کردہ محسن: گیان چند



معروف ہندوستانی ماہرِ لسانیات اور محقق گیان چند جین کی وفات کو کئی ماہ گزر چکے ہیں لیکن پاکستانی اخبارات و رسائل میں ابھی تک اُن کی شخصیت اور کارناموں پر کوئی وقیع تحریر شائع نہیں ہوئی۔ اپنے آخری دِنوں میں انھوں نے ایک متنازعہ کتاب لِکھ کر اگرچہ پاک و ہند میں اردو کے سبھی سپہ سالاروں کو اکسایا تھا کہ اپنی توپوں کا رُخ گیان چند کی طرف کر دیں، لیکن اس ایک سہو پر اُن کے زندگی بھر کے کام کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
اہلِ اُردو کے لیے گیان چند کی اصل اہمیت یہ ہے کہ انھوں نے پہلی مرتبہ جدید لسانیاتی اُصولوں کے مطابق اُردو زبان کا تجزیہ کیا۔


مزید پڑھیں۔۔۔
 

جیہ

لائبریرین
ابھی محفل پر آنے سے پہلے بی بی سی پر یہ مضمون پڑھا، سوچ رہی تھی کہ محفل پر ذکر کروں ، آپ نے پہل کردی۔ شکریہ نبیل بھائی

یہ وہی گیان چند ہے نا جس کا پچھلوں دنوں بابا جانی کسی پوسٹ میں ذکر کیا تھا؟
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے بھی بی بی سی پر پڑھا ہے۔

اردو کے محسن کے لیے یہ رویہ بہت ہی افسوسناک ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
میں خلیل احمد بیگ کی کتاب پوسٹ لر کہا ہوں۔ ایک دو باب بچے ہیں، وہ ابھی کرتا ہوں۔ اس میًں گیان چند کا ایک خط بھی ہے خلیل بیگ کے نام۔ اس کی امیج بھی اسی سی ڈی میں ہے جو مجھے ھیجی ہے۔ دیکھ کر اسے بھی پوسٹ کرتا ہوں۔ متن کتاب کے ضمیمے میں ہے۔ میں’ ایک بھا شا۔۔ جو مسترد کر دی گئی‘ کا ذکر کر رہا ہوں جو میں لائبریری فعورم میں‌پوسٹ کی ہے۔
اتفاق یہ ہوا کہ عینی آپا سے ایک ہی دن پہلے گیان چندکا انتقال ہوا، اور عینی آپا کی اہمیت کی وجہسے سب کا دھیان اس طرف مرکوز ہو گیا۔
میں نے سمت میں اودیش رانی کا ایک اقتباس ہی دیا تھا ان کی یاد میں۔
 

دوست

محفلین
کیا یہ کتاب انٹرنیٹ‌ پر کوئی ہندوستانی دوست مہیا کر سکتا ہے؟
اعجاز صاحب کیا یہ کتاب سکین کی صورت میں مل سکتی ہے۔ اسے میں‌ ٹائپ کرسکتا ہوں۔ اردو کی لسانیات پر کتاب۔۔۔میرا تو پیاس بھڑک اٹھی ہے اس کے بارے جان کر۔
 

الف عین

لائبریرین
اب تک تو کہیں نظر نہیں آئی یہ کتاب انٹر نیٹ پر۔ تصویری یا تحریری کسی بھی صورت میں۔
 

ابو ہاشم

محفلین
کیا یہ کتاب انٹرنیٹ‌ پر کوئی ہندوستانی دوست مہیا کر سکتا ہے؟
اعجاز صاحب کیا یہ کتاب سکین کی صورت میں مل سکتی ہے۔ اسے میں‌ ٹائپ کرسکتا ہوں۔ اردو کی لسانیات پر کتاب۔۔۔میرا تو پیاس بھڑک اٹھی ہے اس کے بارے جان کر۔
مجھے بھی اس کتاب کا کافی اشتیاق ہے
کاش مل جائے پی. ڈی.ایف. میں
 
Top