اُردو AI

اظہرالحق

محفلین
میرا ایک سوال ہے ، اردو محفل جس میں پچھلی دو دہائیوں کا بہت بڑا ڈیٹا موجود ہے ، کیا اس کو ماڈل بنا کہ مصنوعی ذہانت کی تربیعت نہیں کی جا سکتی ؟

میرا یہ سوال اے آئی کے پروگرامرز کے لیے ہے ۔ ۔ ۔
 
میرے ناقص علم کے مطابق اگر کوئی مصنوعی ذہانت کا اپنا ماڈل بنا کر لانچ کرتا ہے تب تو یہ ممکن ہے۔ لیکن اگر نیٹ پر موجود ماڈلز (جیسے فور جی چیٹ باٹ) کو آپ تربیت دیتے ہیں تو یہ تربیت صرف آپ کے اپنے سیشن تک محدود رہتی ہے۔ اسے تربیت صرف اوپن اے آئی جو اس کے ڈیویلپر ہیں وہی دے سکتے ہیں۔
 
دوست

محفلین
یہ پہلے ہی سب نے سکریپ کر لیا ہوا ہے۔ اور اتنا سا ڈیٹا بہت کم ہے۔ساری اردو نیوز ویب سائٹس کا ملا کر شاید کچھ بات بن جائے۔
 
اظہرالحق

محفلین
میرے ناقص علم کے مطابق اگر کوئی مصنوعی ذہانت کا اپنا ماڈل بنا کر لانچ کرتا ہے تب تو یہ ممکن ہے۔ لیکن اگر نیٹ پر موجود ماڈلز (جیسے فور جی چیٹ باٹ) کو آپ تربیت دیتے ہیں تو یہ تربیت صرف آپ کے اپنے سیشن تک محدود رہتی ہے۔ اسے تربیت صرف اوپن اے آئی جو اس کے ڈیویلپر ہیں وہی دے سکتے ہیں۔
جی میں یہ ہی کہ رہا ہوں کہ اپنا ماڈل بنایا جائے ، اردو محفل میں وہ سارے لوازمات موجود ہیں جو اس مصنوعی ذہانت کی تربیت کر سکیں ، پہلا مرحلہ تو آسانی سے ہو سکتا ہے یعنی الفاظ کی انڈیکسنگ ، پھر موضوعات کی انڈکسنگ اور پھر ابتدائی ماڈل اور پھر تربیتی ماڈل
میری بڑی خواہش ہے دو چیزوں پر کام کرنے کی ، ایک ویژیل اردو پروگرامنگ پر اور دوسرا اردو کے او سی آر پر ۔ ۔۔یہ دو شعبے ایسے ہیں جن پر بہت ہی کم کام ہوا ہے
 
جی واقعی ایسا ہی ہے۔ اگر رضاکار ماہرین دستیاب ہوں تو ان شعبوں پر واقعی کام ہونا چاہیے۔
 
Top