بہت عمدہ انتخاب ہے۔ ایک ایسی غزل جس کا ہر شعر انفرادی طور پر اپنی ایک الگ تاثیر لئے ہوئے ہے۔ ہر شعر کا موضوع دل کو چھو لیتا ہے۔ اس انتخاب کی داد قبول کر لیں۔
چراغ ہوں میں اگربجھ گیا تو کیا غم ہے
کہ جتنی دیر جلا روشنی تو کی میں نے
بہت خوب ۔۔۔ درج بالا شعر ہمیں اس شعر کی یاد دلا گیا ،
جلنا تو چراغوں کا مقدر ہے ازل سے
یہ دل کے کنول ہیں کہ بجھے ہیں نہ جلے ہیں۔
اوہ ! آپ ایک بہت عزیز دوست ، لطیف و حساس شخصیت سے محروم ہوئے۔ اللہ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ مرحمت فرمائے۔آمینعمراعظم صاحب !
بہت سی یادیں اس غزل کے توسط سے پھر بالائے آب ہوئیں
افتخارنسیم افتی مرحوم بہت اچھے انسان اور اچھے شاعر تھے، میری اُس سے آخری ملاقات اُس کی وفات سے
دو روز قبل اُس کے شہر میں ہوئی تھی واپس اپنے شہر آیا تو! افتی نو مور
کیا کیا کام ادھورے چھوڑ گیااک شخص !
غزل کے لئے تشکّر
بہت خوش رہیں
واہ کیا خوبصورت غزل ہے۔
ہم نے آج دیکھی۔[/quote