عرفان قادر
محفلین
جسے اپنے گھر میں بچوں کا ہے ازدحام رکھنا
اُسے طفل سولھویں کا بھلا کیا ہے نام رکھنا؟
سبھی جیریوں سے یاری، کہیں پڑ نہ جائے بھاری
یہ نہ ہو کہ لازمی ہو، تجھے گھر میں "ٹام" رکھنا
ہیں عذابِ یادِ ماضی، ترے سب خطوط جن پر
مرا نام ٹُو میں رکھ کر، ترا خود فرام رکھنا
نہیں کوئی یہ ضروری، کہ ہو میر یا اسد کی
وہ سنائے گا غزل جب، ذرا دل کو تھام رکھنا
یہ ہیں سبز باغ جن کو ہے اُگایا لیڈروں نے
کبھی اِن سے پھل ملیں گے، نہ خیال خام رکھنا
یہی مشورہ ہے میرا، لگے مفتیوں سے ڈر جب
تو فرینڈز لِسٹ میں کچھ علما کرام رکھنا
یہ ہے رشوتوں سے اچھی، ہے خوشامدوں سے بہتر
بڑی چیز فائدے کی ہے دُعا سلام رکھنا
مرا دل لُبھا رہی ہیں، یہ عنایتیں تمھاری
کئی پیٹیوں میں بھر کر، سرِ عام آم رکھنا
ہو مشاعرے کی محفل، سبھی آ کے شعر اُگلیں
مری ہیپی برتھ ڈے پر کوئی انتظام رکھنا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مدیر کی آخری تدوین: