محمد بلال اعظم
لائبریرین
محسن نقوی کی کتاب رختِ شب میں کل دو غزلیں پڑھیں جو شاید آپ کے لئے نئی بات نہ ہو مگر میرے لئے ایک بالکل نیا تجربہ تھا۔
ان غزلوں کے متعلق میرا سوال یہ ہے کہ یہ کون سی بحر ہے اور کیا اس سے چھوٹی بحر بھی رائج ہے؟
آپ بھی پڑھیے اور لطف اٹھائیے۔
ان غزلوں کے متعلق میرا سوال یہ ہے کہ یہ کون سی بحر ہے اور کیا اس سے چھوٹی بحر بھی رائج ہے؟
آپ بھی پڑھیے اور لطف اٹھائیے۔
اُس کا بدن!
معراجِ فن!!
خوشبُو نَفَس
چہرہ - چمن!
لَب پر کِھلیں
لعلِ یَمن
زیرِ قدم!
دَھرتی کا دَھن
کچھ کچھ کُھلے
کم کم سخن!
سورج سدا
بے پیرہن
گھر پھونک دے
باغی کرن
صحرا کا دَن!
زخمی ہرن!!
نوعِ بشر!
وحشی نہ بَن!!
اجڑا کھنڈر
محسنؔ کا "مَن"
--------------------------------------------------
پلکوں سے چُن!
خوابوں کی دُھن!
جھونکے - پَہن!
خوشبو کو سُن!!
نُقطے میں چھپ!
اَپنا یہ گُن!!
اَرض و سَما!
مُحتاجِ "کُن"!!
اوہام کی --- !
رُوئی نہ دُھن
اِیقان سے!
پوشاک بُن!!
محسنؔ پہ کب؟
برسے گا ہُن!!
--------------------------------------------------