اُف ایک اور اردو فورم

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
آپ سرپکڑ کرسوچیں گے کہ ارے صاحب انٹرنیٹ پرایک اور اردو فورم کی بھلاکیاضرورت
تو عرض ہےکہ دوستوں سے تقریب ملاقات کی اک کوشش ہے ایک تعلیمی, تفریحی اورثقافتی سلسلے
کاآغاز ہے بس اوراحباب سے رابطے کی سبیل۔ آپ آئیں تو ہمیں خوشی ہوگی کہ حلقہء دوستاں وسیع ہوا
http://www.urduwatan.com/
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے ہمیشہ ایک نئی اردو سائٹ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ لیکن اردو فورم کے نام پر رومن اور تصویری اردو والی فورمز سے میں اکتا جاتا ہوں۔ اب جبکہ وی بلیٹن کے لیے اردو ایڈیٹر انٹگریشن، اردو لینگویج فائل اور اردو سٹائل دستیاب ہیں تو انگریزی انٹرفیس کے ساتھ اردو فورم چلانے کا جواز باقی نہیں رہتا ہے۔ اور ایک نئی فورم پر لوگ اسی صورت میں جائیں گے اگر انہیں کوئی مختلف چیز نظر آئے۔ اگر آپ کی سائٹ کو کوئی خاص بات دوسری سائٹس سے ممتاز کرتی ہے تو ضرورت اس کے بارے میں یہاں بتائیں۔
 
Top