ساغر صدیقی اُٹھو سائے میں تلواروں کے بل کھانے کا وقت آیا

سید زبیر

محفلین
اُٹھو سائے میں تلواروں کے بل کھانے کا وقت آیا

فضا میں پرچم توحید لہرانے کا وقت آیا

بنام زندگی اے سرفروشو نوکِ خنجر سے

حیات و موت کے مقدمے کو سلجھانے کا وقت آیا

بڑھو شبیر کے ذوقِ شہادت کی جھلک لے کر

کہ نیزے کی انی پر رقص فرمانے کا وقت آیا

تمہی ہو قاسم و محمود کی عظمت کے رکھوالے

بتانِ سوم کے چیلوں سے ٹکرانے کا وقت آیا

خدا رکھے تمہیں سلامت اے غازیو! مَردو!

سرِ میدان اک دیوار بن جانے کا وقت آیا

خودی کے پاسباں تم ہو 'خدا کے رازداں تم ہو

ذرا اسلاف کی ہمت کو دہرانے کا وقت آیا

جہان ِزندگی میں سازِدل کی دھڑکنیں جاگیں

چلو ساغر ؔ کے رجزِ زندگی گانے کا وقت آیا

سا غر صدیقی​
 
مدیر کی آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
تمہی ہو قاسم و محمود کی عظمت کے رکھوالے
بتانِ سوم کے چیلوں سے ٹکرانے کا وقت آیا

حسب روایت زبردست انتخاب :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
جہان ِزندگی میں سازِدل کی دھڑکنیں جاگیں

چلو ساغر ؔ کے رجزِ زندگی گانے کا وقت آیا


حسب حال انتخاب. شیئرنگ کے لیے بہت شکریہ زبیر انکل!
 

سید زبیر

محفلین
کمر تڑوانے کا وقت آیا،مار کھانے کا وقت آیا
چھپنے کاوقت آیا،بھاگ جانے کا وقت آیا
بالکل صحیح فرمایا ۔ہر کسی کی نگاہ اپنی ، ہر کسی کی سوچ اپنی
سورج روشنی کی کرنیں لے کر طلوع ہوتا ہے ۔ مخلوق خدا کیا چرند پرند کیا انسان روزی کی تلاش میں تکلتے ہیں مگر ظلمتوں ، اندھیروں کے پروردہ ڈاکو ، چور کے لئے یہی روشنی کی کرن کمر تڑوانے ، بھاگنے کا پیغام ہوتا ہے ۔ بہت خوب سرکار
 
Top