اُڈی جا، محسن عباس حیدر، کوک اسٹوڈیو

ابو ہاشم

محفلین
بول لکھنے اور ان کے آگے ترجمہ کی کوشش کی ہے

بول-----------------------------------ترجمہ------------------

اُڈّی جا، اُڈّی جا -------------------------------اُڑے جا، اُڑے جا
اڈی جا، اڈی جا ------------------------------ اڑے جا، اڑے جا
علم کتابی مگروں لاہ کے---------------------------کتابی علم کندھوں سے اتار کر (کتابی علم سے جان چھڑا کر)
حق دیاں مندراں کنی پا کے------------------------حق کی بالیاں کانوں میں پہن کر
اڈی جا، اڈی جا------------------------------ اڑتا جا، اڑتا جا
اڈی جا، اڈی جا
جا،جا،اڈی جا

بن مر شد دے در در دُر دُر
------------------------بِن مرشد کے در در دھتکار
رنگ چڑھا تیرا جاوے نہ کُھر کُھر---------------------رنگ چڑھا تیرا جائے نہ اکھڑ
صلِّ علیٰ دا ورد پکا کے---------------------------صلِّ علیٰ کا ورد یاد کر کے
مرشد دے ہتھ ڈور پھڑا کے------------------------مرشد کے ہاتھ ڈور پکڑا کے
اڈی جا، اڈی جا
اڈی جا، اڈی جا
جا ،جا،اڈی جا

حق حق لبھنا ایں، حق من اندر!
----------------------حق حق ڈھونڈتے ہو؟ حق من کے اندر(موجود ہے)!
بات عشق دی وانگ سمندر-------------------------بات عشق کی سمندر کی طرح
یار جو آکھے، بھیس وٹاکے-------------------------یار جو کہے، بھیس بدل کے
چور اندر دے نوں پھاہے لا کے---------------------اندر کے چور کو پھانسی لگا کے
اڈی جا، اڈی جا
اڈی جا، اڈی جا
جا ،جا،اڈی جا


آکھے مرشد کملی والا----------------------------کہے مرشد کملی والا
پا گل اللہ دی مالا-----------------------------گلے میں ڈال اللہ کی مالا
بوکراندروں مار وے بندیا------------------------جھاڑو اندر سے دے اے بندے! (اپنے باطن کی صفائی کر اے بندے)!
متھا گھسیاں رب نئیں ملدا-----------------------ماتھا گھسانے سے رب نہیں ملتا
عابد بن بن مان ای کھٹیا-------------------------عابد بن بن کے گھمنڈ ہی کمایا
'میں' دا بت دلوں نہ کڈھیا-----------------------'میں' کا بت دل سے نہ نکالا
توں ،میں والی کھیڈ ای کوئی نئیں----------------------تو، میں کا کھیل ہی کوئی نہیں
شہ رگ وسدا سولی چڑھدا--------------------------شہ رگ میں بسنے والا سولی چڑھتا ہے
جیویں چاہوے یار، او کردا--------------------------جس طرح چاہے یار، وہ کرتا ہے
جیویں چاہوے یار، او کردا--------------------------جس طرح یار چاہے ، وہ کرتا ہے
اڈی جا، جا، اڈی جا
اڈی جا، جا، اڈی جا


 
مدیر کی آخری تدوین:

ابو ہاشم

محفلین
- 'مگر' پنجابی میں گردن کے پیچھے دونوں کندھوں کے درمیان والی جگہ کو کہتے ہیں
مگروں= 'مگر ' سے
لاہنا=اتارنا
مگروں لاہنا= مگر سے بوجھ اتارنا یعنی جان چھڑانا
- کُھرنا پنجابی میں مسلسل پانی لگنے سے کسی چیز کےذرہ ذرہ کر کے آہستہ آہستہ گھل کے کم ہوتے جانے کو کہتے ہیں(erosion)​
 
آخری تدوین:

ابو ہاشم

محفلین
(موکر؟٭)اندروں مار وے بندیا----------------------؟٭ اندر سے مار اے بندے!
توجہ:
٭ یہ لفظ مجھے سمجھ نہیں آیا
اب یہ لفظ سمجھا ہوں۔ یہ لفظ 'بوکر' (جھاڑو)ہے۔
بوکراندروں مار وے بندیا-------------------جھاڑو اندر سے دے اے بندے!(اپنے باطن کی صفائی کر اے بندے!)
 
آخری تدوین:

ابو ہاشم

محفلین
چونکہ اردو اور پنجابی بولنے والوں کا تمدن و ثقافت ایک جیسا ہے اس لیے لفظ بہ لفظ ترجمے سے اشعار کا مطلب سمجھ آ جاتا ہے۔ صرف مفہوم دینے سے وہ لطف باقی نہیں رہتا وہ اصل الفاظ کے ساتھ ہوتا ہے۔ اس لیے لفظ بہ لفظ ترجمہ کیا گیا ہے تاکہ کلام اپنے اصل الفاظ کے ساتھ سمجھ آ سکے اور یہ قوالی/نغمہ سمجھ کر سنا ، سمجھا اور اس سے لطف اندوز ہوا جا سکے
نیز ہر مصرعے کا ترجمہ اس کے سامنے کیا گیا ہے تاکہ آسانی سے سمجھ آ سکے کہ کس لفظ کا کیا ترجمہ ہے
ترجمے اور اس کے انداز پر تبصرہ کے لیے@عبدالقیوم چوہدری،@فاروق احمدبھٹی، محمد وارث، @غدیر زہرا، @چھوٹا غالب، @رومانہ چوہدری، محمد تابش صدیقی۔
حسان خان صاحب میرا خیال ہے اگر فارسی نغمات کا بھی اسی انداز میں ترجمہ کر کے دیا جائے تو فارسی سیکھنے والوں کو اس میں آسانی ہو گی اور دوسرے لوگوں کو بھی فارسی سے دلچسپی پیدا ہو گی
 
آخری تدوین:

Husnain Altaf

محفلین
شہ رگ وسدا سولی چڑھدا---
شہ رگ میں بسنے والا سولی چڑھتا ہے
برائے مہربانی اس کی تشریح کر دیں۔
 

ابو ہاشم

محفلین
اس کی سمجھ مجھے بھی نہیں آئی
شاید کچھ مصرعے رہ گئے ہوں یا شاید بدل گئے ہوں لیکن یقین سے کہ نہیں سکتا
 

اوشو

لائبریرین
شہ رگ وسدا سولی چڑھدا---
شہ رگ میں بسنے والا سولی چڑھتا ہے
برائے مہربانی اس کی تشریح کر دیں۔

اس کی سمجھ مجھے بھی نہیں آئی
شاید کچھ مصرعے رہ گئے ہوں یا شاید بدل گئے ہوں لیکن یقین سے کہ نہیں سکتا

کئی مصرعے چھوڑ گئے ہیں آپ. خیر اس مصرعے کا مفہوم بنتا ہے کہ
وہی ہے جو ہماری شہہ رگ میں بھی رہتا ہے اور وہی جو شاہ منصور بن کے سولی پر بھی چڑھ جاتا ہے.

پہلے حصے میں اس آیت کی طرف اشارہ ہے
﴿وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَیْہِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیْدِ﴾ (ق:۱۶)''اور ہم تو رگِ جان سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیں۔''

دوسرے حصےمیں حضرت منصور حلاج رح کے واقعہ کی طرف اشارہ ہے جو فنا فی اللہ کے مقام پر پہنچے تو انالحق پکار اٹھے. جس کی پاداش میں انہیں سولی پر چڑھایا گیا.
 

ابو ہاشم

محفلین
گائے گئے کلام کو لکھنے کی کوشش کی تھی۔ پورے کلام کا مجھے کوئی علم نہیں۔ کیا پورا کلام یہاں شریک کیا جا سکتا ہے؟
اس مصرعے کا مفہوم بنتا ہے کہ
وہی ہے جو ہماری شہہ رگ میں بھی رہتا ہے اور وہی جو شاہ منصور بن کے سولی پر بھی چڑھ جاتا ہے.

پہلے حصے میں اس آیت کی طرف اشارہ ہے
﴿وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَیْہِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیْدِ﴾ (ق:۱۶)''اور ہم تو رگِ جان سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیں۔''

دوسرے حصےمیں حضرت منصور حلاج رح کے واقعہ کی طرف اشارہ ہے جو فنا فی اللہ کے مقام پر پہنچے تو انالحق پکار اٹھے. جس کی پاداش میں انہیں سولی پر چڑھایا گیا.
ایسا ہی ہو گا۔ لیکن گائے گئے کلام میں یہ اچانک ہی آ جاتا ہے جس سے بات سمجھ نہیں آتی۔
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
بہت اعلی
پاکستان سے شروع ہوا کوک اسٹوڈیوں آج دنیا بھر میں چل اپنی اپنی زبانوں میں چل رہا ہے
نس کیفے بیسمنٹ بھی دیکھیں اس میں بھی نئے ستارے متعارف کراتے ہیں۔
 

وجی

لائبریرین
بہت اعلی
پاکستان سے شروع ہوا کوک اسٹوڈیوں آج دنیا بھر میں چل اپنی اپنی زبانوں میں چل رہا ہے
نس کیفے بیسمنٹ بھی دیکھیں اس میں بھی نئے ستارے متعارف کراتے ہیں۔
میرے بھائی کوک اسٹوڈیوں کی شروعات برازیل میں ہوئی تھی مگر وہ مشہور نہیں ہوسکا
پاکستان کا کوک اسٹوڈیو مشہوربہت ہوا۔
 
Top