اِحسان کیا ہے؟

منہاجین

محفلین
اِمام بخاری اور اِمام مسلم کی روایت کردہ متفق علیہ حدیث میں ہے کہ ایک روز جبریل امین علیہ السلام بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں انسانی شکل میں حاضر ہوئے اور امت کی تعلیم کےلیےعرض کیا: یا رسول اﷲ صلی اللہ علیک وسلم! مجھےایمان کےبارے میں بتائیے کہ ایمان کیا ہے؟

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نےفرمایا:

اَن تُؤمِنَ بِاﷲِ وَ مَلائِکَتِہ و کُتبِہ وَ رُسُلِہ وَ الیومِ الآخرِ و تُؤمِنَ بِالقدرِ خَیرِہ و شرِہ۔
”(ایمان یہ ہےکہ) تو اللہ تعالیٰ، اس کےفرشتوں، اس کے(نازل کردہ) صحیفوں، اس کےرسولوں اور روز آخرت پر ایمان لائےاور ہر خیر و شر کو اللہ تعالیٰ کی طرف سےمقدر مانے۔“

انہوں نےپھر پوچھا اسلام کیا ہے؟ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نےفرمایا:

اَن تَشھد اَن لا اِلہ اِلا اﷲ، وَ اَنّ محمداً رسولُ اﷲِ، و تُقیم الصلاۃ، و تُؤتی الزکوٰۃ، و تصوم رمضان، و تحج البیتَ اِن استطعتَ اِلیہ سبیلا۔
”(اسلام یہ ہےکہ) تو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کےسوا کوئی عبادت کےلائق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ کےرسول ہیں، (اور یہ کہ) تو نماز قائم کرےاور زکوٰۃ ادا کرے، اور تو ماہ رمضان کےروزے رکھےاور اگر استطاعت ہو تو اس کےگھر کا حج کرے۔“

اس کےبعد جبریل امین علیہ السلام نےتیسرا سوال احسان کےبارے میں کیا تو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نےفرمایا:

الاحسانُ اَن تَعبدَ اﷲَ کَانَّکَ تَرَاہُ، فان لَم تَکن تَرَاہُ فَانَّہ یَرَاکَ۔(١)
”احسان یہ ہےکہ تو اﷲ کی عبادت اس طرح کرےگویا تو اسےدیکھ رہا ہےاور اگر تو (تجھےیہ کیفیت نصیب نہیں اور اسے) نہیں دیکھ رہا تو (کم از کم یہ یقین ہی پیدا کر لےکہ) وہ تجھےدیکھ رہا ہے۔“

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کےاس فرمان کےمطابق احسان عبادت کی اس حالت کا نام ہےجس میں بندے کو دیدار الٰہی کی کیفیت نصیب ہوجائے یا کم از کم اس کےدل میں یہ احساس ہی جاگزین ہو جائےکہ اس کا رب اسےدیکھ رہا ہے۔

امام نووی رحمۃ اللہ علیہ فرماتےہیں کہ ایسی حالت میں بندہ اپنی عبادت کو پورے کمال کےساتھ انجام دےگا اور اس کےظاہری ارکان و آداب کی بجا آوری اور باطنی خضوع و خشوع میں کسی چیز کی کمی نہیں کرےگا۔ الغرض عبادت کی اس اعلیٰ درجےکی حالت اور ایمان کی اس اعلیٰ کیفیت کو ”احسان“ کہتےہیں۔(٢)


(١)
١۔ بخاری، الصحیح : ٤٣، رقم: ٠٥، کتاب الایمان، باب بیان الایمان والاسلام والاحسان و وجوب الایمان
٢۔ مسلم، الصحیح : ٥٦، رقم: ١، کتاب الایمان، باب سوال جبریل النبی عن الایمان والاسلام والاحسان و علم اشاعۃ
(٢)
نووی، شرح صحیح مسلم، ١: ٧٢، کتاب الایمان، باب سوال جبریل النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عن الایمان و الاسلام و الاحسان
 
Top