اِدھر اُدھر کی باتیں۔۔۔۔۔2

تبسم

محفلین
شمشاد بھائی نے پُرانا دھاگہ بند کردیا اور نیا کھولا نہیں۔

یار لوگ نہ جانےکہاں کہیں ادھر اُدھر کی باتیں کر رہے ہیں۔ :)
السلام علیکم
ارے بھائی شمشاد بھائی کا کام ہی یہی ہے وہ دھاگہ کو تالا ڈال کر دوسرا دھاگہ کھول نا بھول جا تے ہیں۔
السلام علیکم کیسےہیں سب،،:)
وعلیکم السلام
ہم ٹھیک ٹھاک ہیں آپ کسی ہیں اور یہاں کیسے آنا ہوا آپ کا
 

نیلم

محفلین
[quote="تبسم, post: 1118354, member: 5369“]وعلیکم السلام
ہم ٹھیک ٹھاک ہیں آپ کسی ہیں اور یہاں کیسے آنا ہوا آپ کا[/quote]
میں بھی اچھی ہوں اور ادھراحمد بھائی نے آنےکی دعوت دی تھی توآگئے:)
 

محمداحمد

لائبریرین
میں تو نیلم کے تھوڑے کو بھی بہت ہی جانوں گی لیکن نیلم ہر کام اہتمام سے کرتی ہیں:happy:

یعنی بقول شاعر:
ان سے ضرور ملیے سلیقے کے لوگ ہیں
سر بھی قلم کریں گے بڑے اہتمام سے
:D
اب یہ یاد نہیں آ رہا کہ اس شعر میں لفظ اہتمام ہی استعمال ہوا ہے یا اس کی جگہ احتیاط کا لفظ ہے۔ :)
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
یعنی بقول شاعر:
ان سے ضرور ملیے سلیقے کے لوگ ہیں
سر بھی قلم کریں گے بڑے اہتمام سے
:D
اب یہ یاد نہیں آ رہا کہ اس شعر میں لفظ اہتمام ہی استعمال ہوا ہے یا اس کی جگہ احتیاط کا لفظ ہے۔ :)
شعر تو خوبصورت چنا گیا لیکن بات یہ ہے کہ نیلم کسی پھول کو بھی مرجھایا ہوا دیکھتی ہیں تو غمگین ہوجاتی ہیں کجا یہ کہ سر قلم کیا جائے وہ بھی سلیقے سے
ویسے بھیا میں تو کہوں گی کہ سر کو سلیقے سے قلم کرنے والے لوگ ہلاکو خان سے زیادہ ظالم ہوں گے کیونکہ آہستہ آہستہ سلیقے سے سر کاٹنے سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے :heehee:
 
Top