محمد بلال اعظم
لائبریرین
اِس طرح ناز سے وہ جانِ ادا بیٹھی ہے
جس طرح تخت پہ بلقیسِ سبا بیٹھی ہے
تیرا چہرہ بھی اِسے پھول کے مانند لگا
ایک تتلی تری تصویر پہ آ بیٹھی ہے
کیا خبر تھی، یہ اذیّت بھی اٹھانا ہو گی
خط جلاتے ہوئے وہ ہاتھ جلا بیٹھی ہے
جانے کیا سوچ کے، وہ ہجر زدہ شہ زادی
دو پرندوں کو دریچے سے اُڑا بیٹھی ہے
حالتِ عشق میں قابو نہ رہا خود پہ اُسے
رفتہ رفتہ وہ سبھی ہوش گنوا بیٹھی ہے
یوں تو بیٹھی ہیں کئی اور حسینائیں بھی
سب میں ہوتے ہوئے، وہ سب سے جدا بیٹھی ہے
ایک مدّت سے میں گھر سے نہیں نکلا، ساحر!
ایک مدّت سے مرے در پہ قضا بیٹھی ہے
(پرویز ساحر)
جس طرح تخت پہ بلقیسِ سبا بیٹھی ہے
تیرا چہرہ بھی اِسے پھول کے مانند لگا
ایک تتلی تری تصویر پہ آ بیٹھی ہے
کیا خبر تھی، یہ اذیّت بھی اٹھانا ہو گی
خط جلاتے ہوئے وہ ہاتھ جلا بیٹھی ہے
جانے کیا سوچ کے، وہ ہجر زدہ شہ زادی
دو پرندوں کو دریچے سے اُڑا بیٹھی ہے
حالتِ عشق میں قابو نہ رہا خود پہ اُسے
رفتہ رفتہ وہ سبھی ہوش گنوا بیٹھی ہے
یوں تو بیٹھی ہیں کئی اور حسینائیں بھی
سب میں ہوتے ہوئے، وہ سب سے جدا بیٹھی ہے
ایک مدّت سے میں گھر سے نہیں نکلا، ساحر!
ایک مدّت سے مرے در پہ قضا بیٹھی ہے
(پرویز ساحر)