ٹائپنگ ماسٹر
محفلین
السلام علیکم ! اِن پیج 3 میں ٹائپنگ کرتے ہوئے ایک مسئلہ درپیش ہو رہا ہے کہ سپیڈ میں ٹائپنگ کرتے وقت سپیس شفٹ کے ساتھ لگ جاتا ہے، جس سے دو الفاظ کے درمیان سپیس نہیں لگتا بلکہ ”زیرو سپیس نان جائنٹر“ لگ جاتا ہے۔ جس سے اِن پیج کا سافٹ ویئر Justified پیراگراف ہونے کی صورت میں تمام الفاظ کو بطور ایک لفظ تصور کرتا ہے۔
کیا احباب اس سلسلے میں کوئی مدد کر سکتے ہیں کہ ہم Shift + Space لگنے کی صورت میں عام سپیس کی طرح الفاظ الگ الگ لکھ سکیں بالکل اُسی طرح جیسے پرانے اِن پیج میں لکھنا ممکن تھا۔ اور سپیس کے ساتھ شفٹ لگنے کی صورت میں بھی عام سپیس ہی پنچ ہوتا تھا۔
کہنہ مشق حضرات سے خصوصی توجہ کی اپیل ہے۔ شکریہ