نصرت فتح علی اِک زمانے کے بعد آئی ہے شامِ غم

زبیر مرزا

محفلین

تم اگر یوں ہی نظریں ‌مِلاتے رہے، مے کشی میرے گھر سے کہاں جائے گی
اور یہ سلسلہ مُستقل ہو تو پھر، بے خودی میرے گھر سے کہاں جائے گی

اِک زمانے کے بعد آئی ہے شامِ غم، شامِ غم میرے گھر سے کہاں جائے گی
میری قسمت میں ہے جو تمہاری کمی، وہ کمی میرے گھر سے کہاں ‌جائے گی

شمع کی اب مجھے کچھ ضرورت نہیں، نام کو بھی شبِ غم میں ظلمت نہیں
میرا ہر داغِ دل کم نہیں چاند سے، چاندنی میرے گھر سے کہاں جائے گی

تُو نے جو غم دئیے وہ خوشی سے لئے، تُجھ کو دیکھا نہیں پھر بھی سجدے کیے
اِتنا مضبوط ہے جب عقیدہ مرا ، بندگی میرے گھر سے کہاں جائے گی

ظرف والا کوئی سامنے آئے تو ، میں بھی دیکھوں‌ ذرا اِس کو اپنائے تو
میری ہمراز یہ اس کا ہمراز میں، بے کسی میرے گھر سے کہاں جائے گی

جو کوئی بھی تری راہ میں مر گیا ، اپنی ہستی کو وہ جاوِداں کر گیا
میں شہیدِ وفا ہو گیا ہوں تو کیا ، زندگی میرے گھر سے کہاں‌جائے گی

 

زبیر مرزا

محفلین
اگر یوٹیوب کا الگ سے ربط میسر ہو جائے تو ہم لوگ بھی سننے کی سعادت حاصل کر لیں گے۔ :)
پیارے حسان میں نے شاعری آپ کے لیے ہی پوسٹ کی ہے :)
ویسے میرے پاس ایم پی تھری فارمیٹ میں ہے لیکن یہاں کیسے پوسٹ کرنا ہے اس کا معلوم نہیں
 

حسان خان

لائبریرین
میں پراکسی سے یوٹیوب کا استعمال کر لیتا ہوں، لیکن اُس پر یہ ویڈیو دیکھنے کے لیے الگ سے ربط درکار تھا۔
میں پہلے 'اک زمانے کے بعد' لکھ کر ڈھونڈ رہا تھا اس لیے مل نہیں پا رہی تھی، اب 'کہاں جائے گی' لکھ کر ڈھونڈا ہے تو یوٹیوب پر یہ غزل ملی ہے۔
 

زبیر مرزا

محفلین
تم یونہی مست نظریں ملاتے رہے یہ ہے اس کا اولین مصرعہ لیکن مجھے
اک زمانے کے بعد آئی ہے شامِ غم ہمیشہ حسبِ حال لگنے کے باعث پسند ہے
 

نایاب

لائبریرین
کاش کہ کوئی ہم کو بھی دیتا آواز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سحر زدہ ہوجاتا ہے بندہ نصرت کی یہ صدا سن کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تُو نے جو غم دئیے وہ خوشی سے لئے، تُجھ کو دیکھا نہیں پھر بھی سجدے کیے
اِتنا مضبوط ہے جب عقیدہ مرا ، بندگی میرے گھر سے کہاں جائے گی
 

زبیر مرزا

محفلین
کاش کہ کوئی ہم کو بھی دیتا آواز ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
سحر زدہ ہوجاتا ہے بندہ نصرت کی یہ صدا سن کر ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
تُو نے جو غم دئیے وہ خوشی سے لئے، تُجھ کو دیکھا نہیں پھر بھی سجدے کیے
اِتنا مضبوط ہے جب عقیدہ مرا ، بندگی میرے گھر سے کہاں جائے گی
آ ظفری بھائی مل کے کریں آہ وزاریاں
آپ تو ماشاء اللہ گھرگرہستی والے ہیں اس لیے آپ کو صدا نہیں دی :)
اب بھلا آپ یا شمشاد ہمارے اس دُکھ کو کیا سمجھیں گے :p
 

نایاب

لائبریرین
آ ظفری بھائی مل کے کریں آہ وزاریاں
آپ تو ماشاء اللہ گھرگرہستی والے ہیں اس لیے آپ کو صدا نہیں دی :)
اب بھلا آپ یا شمشاد ہمارے اس دُکھ کو کیا سمجھیں گے :p
گھر گرہستی والے ہی اس ذو معنی کلام کو گہرائی سے سمجھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیوں شمشاد بھائی میرے محترم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
تُو نے جو غم دئیے وہ خوشی سے لئے، تجھ کو دیکھا نہیں پھر بھی سجدے کیے
اتنا مضبوط ہے جب عقیدہ مرا ، بندگی میرے گھر سے کہاں جائے گی

کلاسیک
لاجواب
 
تم اگر یونہی نظریں ملاتے رہے
مے کشی میرے گهر سے کہاں جائے گی
اور یہ سلسلہ مستقل ہو تو پهر
بے خودی میرے گهر سے کہاں جائے گی

اک زمانے کے بعد آئی ہے شام_غم
شام_غم میرے گھر سے کہاں جائے گی

میری قسمت میں ہے جو تمہاری کمی
وہ کمی میرے گھر سے کہاں جائے گی

شمع کی اب مجهے کچهہ ضرورت نہیں
نام کو بهی شب_غم میں ظلمت نہیں

میرا ہر داغ _دل کم نہیں چاند سے
چاندنی میرے در سے کہاں جائے گی

تو نے جو غم دیئے وہ خوشی سے لیئے
تجهہ کو دیکها نہیں پهر بهی سجدے کئے

کتنا مضبوط ہے جب عقیدہ میرا
بندگی میرے گھر سے کہاں جائے گی

ظرف والا کوئی سامنے آئے تو
میں بهی دیکهوں ذرا اس کو اپنائے تو

میری ہم راز یہ، اسکا ہم راز میں
بے کسی میرے گھر سے کہاں جائے گی

جو کوئی بهی تیری راہ میں مر گیا
اپنی ہستی کو وہ جاوداں کر گیا

میں شہید _ وفا ہو گیا ہوں تو کیا...؟
زندگی میرے گھر سے کہاں جائے گی
 
Top