اِک طرفہ ہی سہی (اصلاح طلب

Imran Niazi

محفلین
واہ واہ واہ مانی بھائی کیا خوب غزل کہہ دی ہے آپ نے مزہ آ گیا

اب بولوں میں جھوٹ بولتا تھا کیا

وارث صاحب اگر بحر بھی لکھ دیں تو
مانی اور میرا دونوں کا مسئلہ حل ہو جائے گا
شکریہ

خرمی بھائی آپکا تو جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے جناب
اور بہت بہت شکریہ اَتنے میٹھے لفوں میں‌تعریف کرنے کے لیئے
 
الف عین

لائبریرین
نہیں وہ صورت تو ممکن نہیں عمران جو تم نے لکھی ہے، وہ شعر وارث کی اصلاح کے مطابق ہی کر لو۔ اگرچہ میں اس اصلاح سے بھی مکمل مطمئن نہیں، کہ روانی اب بھی نہیں ہے مصرع میں۔
 
Imran Niazi

محفلین
نہیں وہ صورت تو ممکن نہیں عمران جو تم نے لکھی ہے، وہ شعر وارث کی اصلاح کے مطابق ہی کر لو۔ اگرچہ میں اس اصلاح سے بھی مکمل مطمئن نہیں، کہ روانی اب بھی نہیں ہے مصرع میں۔

جی بہت بہتر استادِ محترم جیسا آپ کہیں،
ویسے میں‌اور کچھ سوچتا ہوں اگر دماغ میں آیا تو ٹھیک نہیں‌تو یہی وارث صاحب والا ہی سہی
 
مغزل

محفلین
استادِ محترم بہت بہت نوازش آ نے تو سارے پیچ و خم ایک طرف کر کہ رکھ دیئے
استادِ محترم یہ شعر کیا ایسے کچھ موزوں ہو جائے گا ؟
پایا بھی ایک پل میں، کھویا بھی ساعتوں میں
آپ کے جواب کا منتظر ہوں

نیازی صاحب تاریخ کے اوراق کی رو سے ، آپ کے مصرعے کی حالت پر ہمیں رحم آتا ہے :blushing:
( حالانکہ منگولوں کو کب رحم آتا ہے ) اور وہ دیکھیے یوں ۔۔۔
پایا بھی ایک پل میں، کھویا بھی ساعتوں میں
ماشا اللہ لگتا ہے روزہ لگ رہا ہے جو پائے اور کھوئے کی باتیں کر رہے ہیں ۔، :biggrin:
 
مغزل

محفلین
شکراً بابا جانی ، وہ کیا کہتے ہیں موئی فرنگی زبان میں ۔۔ ہاں ۔۔ یاد آیا ۔۔ جسٹ کڈنگ :rollingonthefloor:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت بہت شکریہ وارث صاحب
اتنی مفصل اصلاح کے لئے اور اتنی پیارے انداز میں سمجھانے کے لیئے،
انشاءاللہ اپنی پوری کوشش کروں گا کہ آپ کی اِس اصلاح سے جتنا ہو سکے مستفید ہو سکوں
آخر میں‌اےک بار ھر بہت بہت شکریہ

استادِ محترم بہت بہت نوازش آ نے تو سارے پیچ و خم ایک طرف کر کہ رکھ دیئے
استادِ محترم یہ شعر کیا ایسے کچھ موزوں ہو جائے گا ؟
پایا بھی ایک پل میں، کھویا بھی ساعتوں میں
آپ کے جواب کا منتظر ہوں

مانی بھائی یہ آپ ہی نہیں بے شمار دوست ان اساتذہ کو دعائیں دیتے ہیں
اللہ تعالیٰ ان کو کامیاب فرمائے آمین
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
نیازی صاحب تاریخ کے اوراق کی رو سے ، آپ کے مصرعے کی حالت پر ہمیں رحم آتا ہے :blushing:
( حالانکہ منگولوں کو کب رحم آتا ہے ) اور وہ دیکھیے یوں ۔۔۔
پایا بھی ایک پل میں، کھویا بھی ساعتوں میں
ماشا اللہ لگتا ہے روزہ لگ رہا ہے جو پائے اور کھوئے کی باتیں کر رہے ہیں ۔، :biggrin:

واہ جی واہ مغل بھائی آپ کی سوچ کہاں تک لے گی ہمیں
ہا ہا ہا
 
Top