آئیے ڈاکٹر ڈاکٹر کھیلیں

ھارون رشید

محفلین
ڈاکٹر : کیا حال ہے

مریض : پہلے سے خراب ہے

ڈاکٹر : دوائی کھالی تھی

مریض : نہیں دوائی تو بھری ہوئی تھی

ڈاکٹر : میرا مطلب ہے دوائی پی لی تھی

مریض :نہیں جی دوائی تو لال تھی

ڈاکٹر : احمق دوائی کو پی لیا تھا

مریض : نہیں ڈاکٹر صاحب پیلیا تو مجھے تھا

ڈاکٹر : گدھے دوائی کو منھ میں رکھلیا تھا

مریض : نہیں جی آپ نے کہا تھا دوائی کو فرج مین رکھنا احتیاط سے

میں ٹھیک ہوجاؤں گا ڈاکٹر صاحب
frown.gif
 

شمشاد

لائبریرین
ڈاکٹر مریضہ سے “آپ کو کیا تکلیف ہے؟“

مریضہ “میرا معدہ خراب رہتا ہے۔“

ڈاکٹر نے کاغذ پر لکھا “بے تحاشہ کھانا“ اور پوچھا “اور کیا تکلیف ہے؟“

مریضہ “چلتے ہوئے سانس پھول جاتا ہے“

ڈاکٹر نے کاغذ پر لکھا “موٹاپا“ پھر پوچھا “آپ کی عمر کیا ہے؟“

مریضہ “ اگلے ماہ سولہ سال کی ہو جاؤں گی۔“

ڈاکٹر نے کاغذ پر لکھا “حافطہ بھی کمزور ہے“
 

ھارون رشید

محفلین
اگر ڈاکٹر فلمیں بناتے تو نام کچھ یوں ہوتے

ایکس رے ہو نہ ہو

کہو نہ بخار ہے

ہم خون دے چکے صنم

میرے یار کا اپریشن ہے

کاش آپ ہمارے پیشنٹ ہوتے

میں ڈیٹول کی دیوانی ہوں

ہمار اتھرمامیٹر آپ کے پاس ہے

زکام تو ہونا ہی تھا

کبھی ڈرپ کبھی انجیکشن
 
Top