ابن آدم
محفلین
آذربائیجان اور آرمینیا کی افواج کے مابین اتوار سے جاری مسلح جھڑپوں میں متعدد فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ منگل کو تازہ جھڑپ میں آذربائیجان کی فوج کے ایک جنرل، ایک کرنل اور 5 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ آرمینیا کی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک آذربائیجان کے 11فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب آذربائیجان کا دعوی ہے کہ آرمینیائی فوج کے کم از کم 100اہلکار مارے جا چکے ہیں، جسے آرمینیائی حکام مسترد کرتے ہیں۔ روس نے دونوں وسطی ایشیائی ممالک پر کشیدگی کم کرنے کے لیے زور دیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق آرمینیائی فوج نے 12جولائی کو آذربائیجان کے قصبے تووز پر حملہ کیا جس میں بہت سے آذربائیجانی مارے گئے۔
ترجمان دفترخارجہ نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نوگورنو کاراباخ تنازعہ حل نہ ہونا خطے کے امن کے لئے شدید خطرہ ہے۔ اس حملے کے خطے کی سلامتی کے لئے بہت زیادہ خطرات ہوں گے اور تنازع کے پرامن حل کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچے گا۔
دفترخارجہ نے کہا کہ آرمینیائی اقدام کا مقصد بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنا ہے، پاکستان نوگورنوکاراباخ تنازعہ پر اپنے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے آذربائیجان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
آذربائیجان اور آرمینیا کی فوجی جھڑپیں جنرل سمیت کئی فوجی ہلاک - Baaghi TV