آسٹریلیا کی گلابی جھیل

جاسم محمد

محفلین
آسٹریلیا کی گلابی جھیل
ویب ڈیسک 5 مارچ 2019
Lake-1-750x369.jpg

دنیا بھر میں پائی جانے والی جھیلیں اپنے محل وقوع کی وجہ سے کسی نہ کسی انفرادیت کی حامل ہوتی ہیں اور نہایت خوبصورت معلوم ہوتی ہیں، تاہم آسٹریلیا کی ایک جھیل دنیا کی منفرد ترین جھیلوں میں سے ایک ہے۔

مغربی آسٹریلیا میں پائی جانے والی ہٹ لگون جھیل دنیا کی خوبصورت ترین جھیلوں میں سے ایک ہے کیونکہ اس جھیل کا رنگ گلابی ہے۔

Lake-3.jpg


Lake-5.jpg


یہ دنیا کی واحد گلابی جھیل نہیں، دنیا بھر میں مختلف ممالک میں 8 گلابی جھیلیں پائی جاتی ہیں جن میں سے صرف آسٹریلیا میں 4 اور کینیڈا، افریقہ، اسپین اور آذر بائیجان میں ایک ایک گلابی جھیل موجود ہے۔

Lake-4.jpg


Lake-2.jpg


آسٹریلیا کی یہ جھیل نمکین پانی کی ہے جس میں کیروٹینائڈ پیدا کرنے والی الجی پائی جاتی ہے۔ اس الجی کو فوڈ کلرنگ میں استعمال کیا جاتا ہے جبکہ یہ وٹامن اے کا بھی ذریعہ ہے، یہ الجی ہی اس جھیل کی گلابی رنگت کا سبب ہے۔

ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں سیاح اور مقامی افراد اس جھیل کو دیکھنے آتے ہیں اور اس کے حسین مناظر سے دنگ رہ جاتے ہیں۔

Lake-6.jpg
 

یاسر شاہ

محفلین
آسٹریلیا کی گلابی جھیل
ویب ڈیسک 5 مارچ 2019
Lake-1-750x369.jpg

دنیا بھر میں پائی جانے والی جھیلیں اپنے محل وقوع کی وجہ سے کسی نہ کسی انفرادیت کی حامل ہوتی ہیں اور نہایت خوبصورت معلوم ہوتی ہیں، تاہم آسٹریلیا کی ایک جھیل دنیا کی منفرد ترین جھیلوں میں سے ایک ہے۔

ذوق ذوق کی بات ہے بھائی !مجھے تو خوبصورت سے زیادہ یہ ہولناک لگی کہ فطرت سے ہٹ کر ہے -ایک قیامت کا نقشہ کھینچنے والی آیت یاد آگئی جس کا مفہوم ہے کہ اس دن ہم آسمان کو یوں کر دیں گے گویا پگھلا ہوا تانبہ -
 

فلسفی

محفلین
ذوق ذوق کی بات ہے بھائی !مجھے تو خوبصورت سے زیادہ یہ ہولناک لگی-
ازراہ تفنن: شاہ جی میرے خیال سے عمر کا بھی اس میں عمل دخل ہے۔ ہم جیسے نوجوانوں کو یہ رنگ اچھا لگتا ہے۔ آپ شاید توبہ تلا والی عمر سے گزر رہے ہیں۔ :p
 

زیک

مسافر
تمام تصاویر اوور سیچوریشن کا شکار ہیں۔ جھیل گلابی ہے لیکن اتنی بھی نہیں
 

یاسر شاہ

محفلین
فطرت سے کیسے ہٹ کر ہے؟ جھیلوں کے تو معدنیات اور جانداروں کی وجہ سے کافی فرق فرق رنگ ہوتے ہیں

پہلی تصویر کی طرف اشارہ ہے، جس میں آسمان کا رنگ گلابی لگ رہا ہے -آسمان کا رنگ بدلتا دیکھ کر مجھے ڈر لگتا ہے -وجہ ڈر کی یہی ہے کہ فطری رنگ آسمان کا یہ نہیں -ویسے پانی کا بھی فطری رنگ گلابی تو نہیں ہوتا -

آپ کا مجھ سے اتفاق ضروری نہیں -ہر کسی کا ذوق مختلف ہوسکتا ہے -آپ خود ماشاء اللہ اچھی جمالیاتی حس رکھتے ہیں یہ فرمائیے آپ کو یہ حسین لگی دیگر جھیلوں کے مقابلے میں ؟
 
Top