آمدنی سے زائد اثاثے؛ نیب نے خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا

جاسم محمد

محفلین
اور انھیں تین بار ملک کھانے کا تجربہ ہے اب کھانے کو نہیں مل رہا تو ہر طرف رونا پیٹنا جاری ہے اتنے معصوم ہیں انکو آمدن سے زائد اثاثے سمجھ نہیں آ رہے:)
خیبرپختونخوا کی حکومت چلی گئی
‏ایم این اے کی سیٹ چلی گئی
‏کشمیر کمیٹی چلی گئی
‏۴۴ لاکھ کی لسی چلی گئی
‏سرکاری بنگلہ چلا گیا
‏بھائی کی DC کی سیٹ چلی گئی
‏پرائیویٹ جہاز میں مزے چلے گئے
‏پی ڈی ایم چلی گئی
‏اور اب پارٹی بھی چلی گئی
‏اس کے بعد کرپشن کے پیسے بھی جانے والے ہیں
6074-D3-AC-DB00-4-BED-8-C36-00-FBD9248-B46.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
ہر دور میں یہی ہوتا آیا ہے کہ جو بھی حکومت آتی ہے، اس کی پانچوں گھی میں اور سر کڑاہی میں ہوتا ہے اور اپوزیشن نہتی رہ جاتی ہے تو وہ سارا زور حکومت مخالفت میں ہی گزارتی ہے۔ عوام متعلق آج تک کسی حکومت نے نہیں سوچا۔
 

جاسم محمد

محفلین
ہر دور میں یہی ہوتا آیا ہے کہ جو بھی حکومت آتی ہے، اس کی پانچوں گھی میں اور سر کڑاہی میں ہوتا ہے اور اپوزیشن نہتی رہ جاتی ہے تو وہ سارا زور حکومت مخالفت میں ہی گزارتی ہے۔ عوام متعلق آج تک کسی حکومت نے نہیں سوچا۔
بالکل درست بات۔ اختیارات و وسائل کی منصفانہ تقسیم کیلیے یہ لازمی ہے کہ حکومت و اپوزیشن کے کردار میں اعتدال لایا جائے۔ محض ۵۱ فیصد سیٹوں کے ساتھ حکومت میں بیٹھ کر بقیہ ۴۹ فیصد سیٹوں کو بے اثر کر دینا کہاں کا انصاف ہے؟ پاکستان میں ایسی جماعتیں بھی ہیں جو ۱۹۴۷ سے مسلسل الیکشن لڑ رہی ہیں لیکن انہوں نے الیکشن جیت کر بھی اقتدار کی شکل تک نہیں دیکھی۔ اس بدنظمی کو آئینی ترمیم سے ہی درست کیا جا سکتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن آئین کی ترمیم کرے گا کون؟ یہی تو ہیں جنہوںنے آئین میں ترمیم کرنی ہے اور یہ کبھی بھی ایسی کوئی ترمیم نہیں کریں گے جس سے ان کے مفاد کو ٹھیس پہنچتی ہو۔
 
Top