آنکھ برسی نہ دل میں ہے کچھ نم ۔۔۔۔ غزل از والدِ گرامی جناب نصراللہ مہر

متلاشی

محفلین
السلام علیکم !
والد صاحب کی ڈائری سے ایک غزل پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں ۔۔۔۔
ڈائری کافی بوسیدہ ہو چکی ہے ۔۔۔ سوچا اسی طرح والد صاحب اشعار محفوظ ہو جائیں گے

آنکھ برسی نہ دل میں ہے کچھ نم
ایک مدت سے خشک ہیں موسم

جسم و جاں کے تقاضے شرمندہ
ذہن و دل میں کشیدگی پیہم

تومگر قادر و علیم بھی ہے
نظمِ دنیا بھی ہے ابھی قائم

سارے احوال پر نظر تیری
ایک عملِ مسلسل و پیہم

تونے اپنی عطا کی حد کر دی
حد سے بڑھتے گئے ہیں پھر بھی ہم

نصراللہ مہر​
 
مدیر کی آخری تدوین:
بزرگوں کا احترام ملحوظ رکھتے ہوئے کسی بھی تنقیدی یا ناصحانہ گفتگو سے گریز کروں گا۔ تاہم کبھی کچھ کہنا ضروری محسوس ہو جائے تو؟
سارے احوال پر نظر تیری
ایک عملِ مسلسل و پیہم
منقولہ شعر کے دوسرے مصرعے میں اوپر چلے تین ہجائے کوتاہ واقع ہو گئے۔
املائے اصوات: اے ک ع م لے م سل س لو پے ہم
انہیں کسی طور سنبھال لیا جائے تو مناسب ہو گا۔ مثلاً: اک عمل ہے مسلسل و پیہم
گستاخی کی معافی چاہتا ہوں۔
 
متلاشی

محفلین
بزرگوں کا احترام ملحوظ رکھتے ہوئے کسی بھی تنقیدی یا ناصحانہ گفتگو سے گریز کروں گا۔ تاہم کبھی کچھ کہنا ضروری محسوس ہو جائے تو؟

منقولہ شعر کے دوسرے مصرعے میں اوپر چلے تین ہجائے کوتاہ واقع ہو گئے۔
املائے اصوات: اے ک ع م لے م سل س لو پے ہم
انہیں کسی طور سنبھال لیا جائے تو مناسب ہو گا۔ مثلاً: اک عمل ہے مسلسل و پیہم
گستاخی کی معافی چاہتا ہوں۔
بجا فرمایا استاذ گرامی والد صاحب عروض و بحور سے واقف نہیں وہ بس گنگنا کر مصرعے کا وزن پورا کرتے ہیں ۔۔۔۔
انہوں نے شاید عمل میں میں م کو ساکن سمجھ لیا ہو گا۔۔۔۔!
 
الف عین

لائبریرین
اچھی غزل ہے۔
تونے اپنی عطا کر حد کر دی
یا تو کمپوزنگ میں ’کی‘ کو ’کر‘ لکھ گئے ہیں، یا ’م‘ کی طرح یہاں ’ر‘ کا بھی اسقاط جائز سمجھ لیا ہے
 
اچھی غزل ہے۔
تونے اپنی عطا کر حد کر دی
یا تو کمپوزنگ میں ’کی‘ کو ’کر‘ لکھ گئے ہیں، یا ’م‘ کی طرح یہاں ’ر‘ کا بھی اسقاط جائز سمجھ لیا ہے
ہمارے خیال میں تو یہ ٹائپو ہے۔ سرِدست اس کی تدوین کیے دیتے ہیں۔
 
متلاشی

محفلین
اسی لئے اپنے خاص خاص بندوں کو ٹیگ کر لیا
جی ظاہر ہے می نے محض مزاح کا چسکا لینے کے لئے ایسا لکھا تھا۔
نہیں میں نے شعراء اور جو شعر و ادب میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں انہیں ٹیگ کیا ۔۔۔ :)
ڈونٹ وری اب ان میں آپ کا نام بھی شامل کیے دیتا ہوں :)
 
Top