آن لائن پارٹ ٹائم جاب؟

ijaz1976

محفلین
کیا آن لائن پارٹ ٹائم جابز ہوتی ہیں اگر ہوتی ہیں تو ان کا کیا طریقہ کار ہے؟ مثلاً ڈیٹا انٹری، فارم فلنگ وغیرہ کے متعلق براہ کرم صحیح رہنمائی فرمائیں۔
 

دوست

محفلین
یار اس کے لیے کئی ساری کمپنیاں جو موجود ہیں آپ ان سے لے لو کوئی سکیم۔ یا پھر گوگل سے سرچ کرلو، آنلائن کوئی کمپنی مل جائے گی۔ ویسے اگر فری لانسر کے طور پر کام کرنا چاہتے ہو تو getafreelancer.com پر رجسٹر ہوکر اپنی صلاحیتوں کے مطابق پراجیکٹس پر بِڈنگ کرو۔
 

محمدصابر

محفلین
odesk.com بھی ایک آزمودہ ویب سائٹ ہے۔ بس اپنا پروفائل اچھا سا بناؤ۔ اور پھر اپلائی کرتے کرتے ہمت نہیں ہارو اور شروع میں کم ریٹ سے شروع کرو۔ پھر جوں جوں فیڈ بیک اچھا ملے گا۔ اچھے ریٹس پر جاب ملنے کے مواقع بڑھتے جائیں گے۔
 

علامہ

محفلین
فری لانس کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ اپنے گھر پر بیٹھے کر ہی یا اپنی کسی دوکان پر بیٹھ کر لوگوں کا کام کرتے ہیں۔ ان کی نوکری نہیں کرتے۔ بس ان کا کام کرتے ہیں۔ یہ ہوتا ہے فری لانس
 

علی خان

محفلین
کیا یہاں کوئی دوست آن لائن پارٹ ٹائم جاب کرتا ہے۔ اگر کوئی ہے، تو برائے مہربانی وہ تمام تفصیل یہاں پر تحریر کرے۔ شکریہ۔
 

فہیم

لائبریرین
اگرتو آپ اچھے گرافکس ڈیزائنر ہیں۔ تو!
http://99designs.com/
پر جاکر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں۔
مرے سے مرا ایک لوگو بھی 100 ڈالر سے اوپر کا ہوتا ہے۔
لیکن اس ایک لوگوں کے لیے ہوسکتا ہے کہ 100 سے بھی زائد انٹریز ہوں۔
اب یہ آپ کی صلاحیتوں پر ہے کہ ان 100 میں آپ کا بنایا ہوا لوگو چن لیا جائے۔
اس سائٹ کی چند خصوصیات یہ کہ ایک تو بالکل فری رجسٹریشن ہے۔ دوسرا ویسٹرن یونین کے ذریعے پیمنٹ،
اس لیے پاکستان والے بھی اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
باقی وہاں لوگو کے علاوہ۔ ویب پیچ، بینرز اور بھی کافی کچھ ہوتا ہے جس کو ڈیزائنگ کرکے ڈالر کمائے جاسکتے ہیں۔
 

Zahid Farid Khawaja

محفلین
میں میکرو ورکر پہ کام کر رہا ہوں اور مہینے میں 5 ہزار سے 6 ہزار تک ہی کما رہا ہوں۔آن لائن کام کرنے صرف جیب خرچ ہی بنتا ہے ۔
 

محمدصابر

محفلین
یہ میکرو ورکر کیا ہے؟ اس کی کچھ تفصیل تو بتائیں۔
مائیکروورکرز سائٹ پر چھوٹے چھوٹے کام کرنے کے تھوڑے تھوڑے پیسے ملتے ہیں۔ :) جیسے کسی فیس بک پیج کو لائک کرنا یا کسی کو جعلی ووٹ ڈالنا۔ ایسے کاموں کے دس سینٹ تک مل جاتے ہیں۔
کوئی سافٹ ٹیسٹ کرنے کے تیس سے پچاس سینٹ تک مل جاتے ہیں۔ اپنی ویب سائٹ پر کسی دوسری سائٹ کے لنک لگانے کے دس سینٹ مل جاتے ہیں۔ :)
 

محمدصابر

محفلین
کسی ایک جاب کی تفصیل میں جا کر دائیں ہاتھ Apply to this job پر کلک کریں۔ اور کھلنے والے ڈائیلاگ باکس میں اپنا فی گھنٹہ ریٹ اور کور لیٹر لکھ کر اپلائی کر دیں۔ لیکن سب سے پہلے اپنا پروفائل جتنا بہتر ہو سکتا ہے اتنا کریں۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
کسی ایک جاب پر کیس تفصیل میں جا کر دائیں ہاتھ Apply to this job پر کلک کریں۔ اور کھلنے والے ڈائیلاگ باکس میں اپنا فی گھنٹہ ریٹ اور کور لیٹر لکھ کر اپلائی کر دیں۔ لیکن سب سے پہلے اپنا پروفائل جتنا بہتر ہو سکتا ہے اتنا کریں۔

پروفائل بہتر کرنے کی کوئی ٹپس دے دیں۔
 
Top